Latest News

’ایودھیا میں غلامی کی علامت کو منہدم کر دیا گیا‘، بابری مسجد کے شہادت پرآر ایس ایس سربراہ کا شرمناک بیان۔

 ایودھیا: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ برسوں کا خواب اب پورا ہونے والا ہے۔ یہاں اپنے تین روزہ قیام کے اختتام پر اپنے خطاب میںبابری مسجد کے انہدام پر شرمناک بیان دیتے ہوئے کہاکہ ایودھیا میں غلامی کی علامت کو منہدم کر دیا گیا لیکن وہاں کسی اور مسجد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کار سیوکوں نے کہیں بھی ہنگامہ نہیں کیا۔ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر پران پرتیشٹھا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ مندر بننا خوشی کی بات ہے۔ لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے اور اس بات کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ جس تپسیا کی وجہ سے یہ خواب پورا ہو رہا ہے وہ مستقبل میں بھی جاری رہے۔ تاکہ منزل حاصل ہو سکے۔ ایسا کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پوری قوم متحد اور مضبوط ہو جائے گی تو وہ دنیا کی تمام برائیوں کو دور کرے گی اور پھر وشوا گرو بن جائے گی۔سرسنگھ چالک نے کہا کہ دنیا کی بیشتر ثقافتیں وقت کے ساتھ ساتھ معدوم ہو گئیں لیکن ہندو ثقافت ہر طرح کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنے کے باوجود اپنا وجود برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی زبانیں، دیوی دیوتاؤں، متنوع مذاہب ہونے کے باوجود، ہندوستان میں شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ہر شخص کا ماننا ہے کہ ہمیں اس طرح جینا ہے کہ دنیا اسے دیکھ کر جینا سیکھے۔ قابل ذکر ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کو بھی 22 جنوری کو ایودھیا میں ہونے والی رام مندر پران پرتیشٹھا میں مدعو کیا گیا ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ بھاگوت کو رام مندر کی تعمیر کمیٹی کے چیئرمین نریپیندر مشرا اور وشو ہندو پریشد کے بین الاقوامی ایگزیکٹو صدر آلوک کمار نے مدعو کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر