Latest News

کانگریس کو ایک ہی دن میں دو جھٹکے، ملند دیورا کے بعد آسام سکریٹری بھی مستعفی۔

گوہاٹی: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع ہونے سے پہلے اتوار کو کانگریس کو دوہرا جھٹکا لگا۔ پہلے مہاراشٹر کانگریس لیڈر ملند دیورا نے استعفیٰ دے دیااور شندے گروپ میں شمولیت اختیار کرلی۔ اب اپوربا بھٹاچاریہ نے آسام میں کانگریس سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ ایک دہائی سے زیادہ وقت تک کانگریس میں رہے۔ راہل گاندھی کی یاترا سے پہلے ان دونوں لیڈروں کے استعفیٰ کو پارٹی کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ دراصل راہل گاندھی کی یاترابھی مہاراشٹر اور آسام سے بھی شروع ہوگی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آسام میں کانگریس پارٹی کو مسلسل جھٹکا مل رہاہے۔ کانگریس کے کئی بڑے لیڈر پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں آسام کانگریس کے دو سرکردہ رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ جن دو لیڈروں نے استعفیٰ دیا تھا۔ ان میں سے ایک2021 میں برہم پوراسمبلی حلقہ سے اسمبلی انتخابات لڑنے والے ناگاؤں ضلع کے کانگریس کمیٹی کے سابق صدر سریش بورا شامل تھے۔ انہیں کے ساتھ آسام پردیش یوتھ کانگریس کے ورکنگ صدر پورتوش رائے نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دیا۔

ادھر، سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ملند دیورا نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ دینے کے فوراً بعد وہ شیو سینا میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ دیورا کے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں شیوسینا کے ٹکٹ پر جنوبی ممبئی سیٹ سے الیکشن لڑنے کی  ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر