جامعہ اشرف العلوم محمودآباد کیندراپاڑہ اڈیشہ میں ہر سال کی طرح امسال بھی طلبہ میں صحافت و خطابت کا ہنر و کمال پیدا کرنے لئے حضرات اکابر و اسلاف کے قائم کردہ مؤثر طریقہ انعقاد انجمن کو ماہر و متجرب حضرات اساتذہ کرام کی نگرانی میں سر انجام دیا گیا، تعلیمی سال کے شروع سے لیکر اب تک جامعہ ہذا کے زیر اثر ہفتہ واری کئی انجمنیں ہوتی رہیں جن میں ماشاء اللہ طلبہ عزیز تلاوت قرآن کریم، نعت نبیﷺ، تقریر و خطابت، نظامت و صحافت کے حصے دار بن کر انہیں بحسن خوبی انجام دینے کی فکر کرتے رہے، طلبہ کی انتہک محنت جہد مسلسل عمل پیہم اور طویل کدو کاوش پر پذیرائی گئی اور اساتذہ عظام کی مخلص و مستجاب دعاؤوں سمیت ڈھیر سارے انعامات سے نوازا گیا۔
جملہ مدارس اسلامیہ کے مانند جمادی الأخری کے آغاز سے ہی ذیلی انجموں کے صدور و نظماء حضرات نے انمجموں میں شریک طلبہ کے مابیں ذیلی مسابقات کا فریضہ انجام دیا، جس میں خطابت میں کل آٹھ طلبہ نے اپنی اپنی انجمنوں میں اول پوزیشن سے کامیابی حاصل کی اور گذشتہ روز ان خوش نصیب کامیاب و سرخ رو آٹھ طلبہ کے درمیان آخری و حتمی تقابلی مسابقہ کا انعقاد عمل میں، جس میں حکم اول کی حیثیت سے قاری صغیر فاروقی اور حکم ثانی کی حیثیت سے قاری صبغت اللہ ندوی مسند پر جلوہ افروز ہوئے، نظامت کے فریضہ کو انجام دینے میں جامعہ ہذا کے استاذ مفتی صالح الزماں قاسمی از اول تا آخر پروگرام کے ہم رکاب رہے اور صدر مجلس کا باغ ڈورجامعہ ہذا کے شیخ الحدیث استاذ الاساتذہ علامہ و مولنا سید مستفیض حسن قاسمی نے نہایت ہی حساسیت و فعالیت کے ساتھ سنبھالے رکھا اور آج کے مہمان خصوصی کے طور پر جامعہ ہذا کے نوجوان و قد آور ذمہ دار، نیابت کے عہدہ پر فائز، مولنا فاروق کے جانشین مولنا مفتی عزیز الحمن قاسمی مجلس کی رونق بنے رہے، نیز پورے جلسہ کو تازگی و توانائی بخشنے والے جامعہ ہذا کے مائہ ناز اساتذہ عظام بھی اخیر تک اپنی نشستوں میں وراجمان رہے۔
نیز یہاں یہ واضح کردینا موزوں رہے گا کہ آج کی اس تقابلی وانعامی مجلس کا آغاز تلاوت قرآن کریم و نعت نبی سے ہوا، پھر سلسلہ وار حضرات حکمیںن صاحبین کے روبرو اساتذہ کرام کی موجودگی میں مساہمین طلبہ کے درمیان تقریبا ایک گھنٹہ تقابلی پروگرام جاری رہا، دیگر سامعین طلبہ نے پرسکون ماحول کو دیرتک بنائے رکھا، پھر حضرات حکمین کے فیصلے کے مطابق اس تقابلی پروگرام میں ممتاز نمبرات سے کامیابی حاصل کرکے پوزیشن لانے والے تین خوش نصیب طلبہ کے اسماء مفتی امجد قاسمی نے مجمع کے سامنے پڑھ کر سنائے اور معزز قابل قدر حضرات اساتذہ کرام کے دست بابرکت سے انہیں اور دوسرے کامیاب طلبہ کو گراں قدر انعامات سے نواز کر حوصلے افزائی کی۔
امسال (٢٠٢۴ء) کے دورہ حدیث شریف کے طلبہ نے بڑے البے لے و نئے لب و لہجے میں الوداعی ترانہ پیش کرکے پورے مجمعے کو آبدیدہ کردیا اور طلبہ و اساتذہ کی دلی دعائیں اپنے ساتھ لیکر لوٹے، پھر مہمان خصوصی مفتی عزیز الرحمن نائب مہتمم جامعہ اشرف العلوم کیندراپاڑہ کا بہت مختصر جامع خطاب ہوا اور اخیر میں صدر مجلس کی دعاء پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
اسی مجلس میں جہاں انجمن اصلاح اللسان کا اختتامی پروگرام ہوا ساتھ میں ادارہ کی ماتحتی میں چل رہی النادی العربی میں بھی کامیاب طلبہ کے مابین انعامات تقسیم ہوئے۔
پریس ریلیز منجانب: جامعہ اشرف العلوم محمودآباد کیبدراپاڑہ اڈیشہ۔
0 Comments