Latest News

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ محمود قریشی کو ۱۰-۱۰ سال قید کی سزا۔

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو منگل کو سائفر کیس میں 10-10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔یہ فیصلہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہونے والے کیس کی سماعت کے دوران سنایا۔عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یہ کہتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی کہ یہ "میڈیا یا عوام تک رسائی کے ساتھ ایک شرمناک معاملہ ہے۔قانونی ٹیم اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرے گی اور امید ہے کہ یہ سزا معطل کر دی جائے گی۔

سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ملزمان کی موجودگی میں سزا سنائی ہے۔ فیصلہ سنانے کے وقت بانیئ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی عدالت کے کمرہ میں موجود تھے۔سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ کے خلاف سائفر کیس میں تمام 25گواہان کے بیانات پر جرح مکمل لی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سوالنامہ دیاگیا جس میں 36 سوالوں کے جواب مانگے گئے تھے۔
خیال رہے کہ 23جنوری کو خصوصی عدالت میں زیر سماعت سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 25 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔سائفر کیس سفارتی دستاویز سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر عمران خان کے قبضے سے غائب ہو گئی تھی، اسی کیس میں سابق وزیر اعظم اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔

پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ اس سائفر میں عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے امریکہ کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی۔ڈان کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی ار) میں شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا گیا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات 5(معلومات کا غلط استعمال) اور 9کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی سیکشن 34کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں 7مارچ 2022کو اس وقت کے سیکریٹری خارجہ کو واشنگٹن سے سفارتی سائفر موصول ہوا، 5اکتوبر 2022کو ایف آئی اے کے شعبہ انسداد دہشت گردی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اور ان کے معاونین کو سائفر میں موجود معلومات کے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرکے قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے اور ذاتی مفاد کے حصول کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نامزد کیا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر