Latest News

رام مندر اور سی ایم یوگی کو اڑانے کی دھمکی دینے والے دو ہندو نوجوان گرفتار، مسلم ناموں سے بھیج رہے تھے ای میل۔

لکھنؤ: یوپی کے زیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کے الزام میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر دھمکی دی تھی، جس کے بعد پولیس فعال ہو گئی اور تفتیش شروع کر دی
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ان لوگوں نے رام مندر اور یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔
ایک بیان کے مطابق، اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے لکھنؤ کے گومتی نگر کے وبھوتی کھنڈ علاقے سے تاہر سنگھ اور اوم پرکاش مشرا کو گرفتار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے نومبر میں
 ‘@iDevendraOffice’ 
ہینڈل کا استعمال کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں آدتیہ ناتھ، ایس ٹی ایف کے سربراہ امیتابھ یش اور ایودھیا کے رام مندر کو بن سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔
معلومات دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ یہ دھمکی ای میل آئی ڈی
 ‘alamansarikhan608@gmail.com’
 اور
 ‘zubairkhanisi199@gmail.com’ 
کی مدد سے دی گئی تھی۔ جب دونوں ای میل آئی ڈی چیک کیے تو پتہ چلا کہ تاہر سنگھ نے ای میل اکاؤنٹس بنائے اور اوم پرکاش مشرا نے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے۔
ستیہ ہندی کے مطابق معروف صحافی اور فیکٹ چیکر ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی زبیر احمد نے یوپی ایس ٹی ایف کے ذریعے گرفتار کیے گئے لوگوں کے بارے میں پڑتال کی ہے-انہوں نے سوشل میڈیا پر کئی ٹویٹس میں اس بارے میں تفصیلی جانکاری دی ہے۔ ان کے کچھ ٹویٹس اس معاملے کو سمجھنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ اردو میں بھی دھمکی بھرا خط بھیجا گیا ہے
بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگھ اور مشرا دونوں گونڈا کے رہنے والے ہیں اور ایک پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں کام کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ٹی ایف معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
واضح ہو کہ یہ معاملہ پہلا نہیں ہے جب مسلمانوں کا نام استعمال کرکے ہندو شخص نے فرقہ ورانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کی ہو ماضی قریب میں ایسے کئی معاملات میڈیا کی روشنی میں آئے ہیں ۔پولیس کوداد دینی چاہئے کہ اس نے بروقت سازش کا پردہ فاش کرکے سازش کاروں کو گرفت میں لے لیا-


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر