Latest News

بہار کے سابق سی ایم کرپوری ٹھاکر کو بعد از مرگ 'بھارت رتن' سے نوازا جائیگا۔

 نئی دہلی: بہار کے سابق وزیر اعلی کرپوری ٹھاکر کو بعد از مرگ بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ منگل کو صدر جمہوریہ کی طرف سے جاری بیان میں انہیں بھارت رتن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہیں بھارت رتن دینے کا مطالبہ کافی دنوں سے ہو رہا تھا۔
 کرپوری ٹھاکر بہار کے پہلے غیر کانگریسی وزیر اعلیٰ تھے، انہوں نے ریاست میں دو بار وزیر اعلیٰ اور ایک بار نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 1952 میں ہوئے پہلے اسمبلی انتخابات جیت کر، کرپوری ٹھاکر پہلی بار ایم ایل اے بنے اور زندگی بھر اسمبلی کے رکن رہے، وہ کبھی الیکشن نہیں ہارے۔ 1967 میں جب ملک کی نو ریاستوں میں پہلی بار غیر کانگریسی حکومتیں بنیں تو وہ بہار کی مہامایا پرساد حکومت میں وزیر تعلیم اور نائب وزیر اعلیٰ بنے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر