Latest News

رام مندر کے افتتاح کے موقع پرمسلمان اپنے گھروں میں رہیں، اے آئی یو ڈی ایف کے صدر مولانا بدرالدین اجمل بولے، ۲۰ سے ۲۵ جنوری تک محتاط رہیں۔

نئی دہلی :اس ماہ22 جنوری 2024 کو ایودھیا میں رام للا کا پران پرتشٹھا تقریب سے عین پہلے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر اور لوک سبھا کے رکن بدرالدین اجمل کا اہم بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے تمام مسلمانوں سے کہا کہ وہ 20 سے 25 جنوری تک اپنے گھروں میں رہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں بی جے پی کوکمیونٹی کا سب سے بڑا دشمن بھی بتایا ہے اور کہا ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر مسلمانوں کو سفر کرنے میں بھی احتیاط رکھنی چاہیے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بدرالدین اجمل، آسام کے بارپیٹا میں ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا، ‘ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔ مسلمان 20 سے 25 جنوری تک سفر کرنے سے گریز کریں۔ رام جنم بھومی میں رام للا کی مورتی کی تنصیب پوری دنیا دیکھے گی۔ لاکھوں لوگ بسوں، ٹرینوں، ہوائی جہازوں وغیرہ سے سفر کریں گے۔ سب کو امن برقرار رکھنا چاہیے۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر