Latest News

جامعہ اسلامیہ ارشد العلوم سبلنگ کنی پاڑہ کٹک اڈیشا میں مسابقہ قرآن کریم اور نورانی قاعدہ کا انعقاد، پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

گذشتہ روز اڈیشہ کا معروف اور قدیم ادارہ جامعہ اسلامیہ ارشد العلوم سبلنگ کنی پاڑہ اڈیشہ کے زیرِ اہتمام مسابقہِ قرآنِ کریم و نورانی قاعدہ کا انعقاد ہوا، جسمیں اسریسر چودہ محلہ کے 24 مکاتب کے تقریبا 400 طلبا و طالبات کا مختلف نشستوں میں جانچ کے بعد 38 ممتاز شرکاء کو مسابقے کے لیے منتخب کیا گیا۔ یہ مسابقہ 4 گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں سفلی، وسطی اور علیا تین زمرے تھے اور ہر زمرہ میں دس پارے، پندرہ پارے اور مکمل قرآن اور منتخب مساھمین ومساہمات کا مسابقہ کے بعد جملہ زمروں کے ہر گروپ میں اول دوم سوم آنے والوں کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا نیز تمام منتخب شرکاء کو بھی خصوصی انعامات دیے گئےاور مکمل قرآن کریم میں اول پوزیشن لانے والے خوش نصیب طالبِ علم عزیزم شیخ عدنان بن شیخ بلال (معلم مولانا انصار قاسمی مکتب اعظم محلہ شکرپاڑہ )کو سائیکل دیا گیا، مجموعی طور پر 50 ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔
واضح رہے کہ یہ مسابقہ قرآنِ کریم جانشینِ امیرِ شریعت ثالث مولانا محمد بلال قاسمی مہتمم جامعہ اسلامیہ ارشد العلوم سبلنگ کنی پاڑہ کے زیرِ سرپرستی مکتب جلالی کے نام سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور حضرت ہی کی نگرانی میں یہ 24 مکاتب چلتے ہیں۔ 
یہ امیرِ شریعت ثالث و سابق صدر جمعیت علماء اڈیشہ اور اس خطہ کے روحِ رواں مولانا جلال قاسمی نورالله مرقده کی ہمہ جہت کوششوں، کاوشوں جدوجہد اور احساس و فکر کا نتیجہ ہے اور جن کے لئے حضرت ہمیشہ سرگرم و سرگرداں رہے کہ اس خطہ کے مسلمانوں اور قوم کے نونیہالوں کو تعلیم سے آراستہ و مزین کیاجائے اور انکے اندر دینی شعور کو بیدار کیاجائے یہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
اس مسابقہ میں بطورِ مہمانِ خصوصی مولانا قاری صبغۃ اللہ ندوی استاد جامعہ اشرف العلوم کیندرہ پاڑہ
اور مولانا حافظ و قاری صغیر فاروقی استاد جامعہ اشرف العلوم کیندرہ پاڑہ نے شرکت کی۔ اس مسابقہ کو کامیاب بنانے میں مولانا فصیح اللہ قاسمی (ناظم تعلیمات جامعہ اسلامیہ ارشد العلوم)، مولانا مفتی عمران قاسمی، ماسٹر سراج الدین، مولانا انضمام الحق ندوی، مولانا حافظ زاہد قاسمی، مولانا حافظ یٰسین، حافظ سجاد کا نام قابلِ ذکر ہے۔
مسابقہ میں اول دوم سو م آنے والی حفاظ یہ ہیں : 
فرع اول ...قرآن پاک..1 تا 30
اول پوزیشن..شیخ عدنان بن شیخ بلال اعظم محلہ معلم مولانا انصار قاسمی
دوم پوزیشن..مدثرہ صدیقہ بنت محمــــــــد راشد سبلنگ کنی پاڑہ معلم مولانا زاھد قاسمی
سوم پوزیشن..شیخ نورالاسلام بن شیخ شریف محمد اسریسر معلم مولوی اسماعیل
سوم پوزیشن..فرحان خان بن بلال ڈیرابیشی معلم مولانا مقبول 
فرع دوم.. قرآن پاک..1تا 10
اول پوزیشن..محمد عادل بن ثناءاللہ سبلنگ معلم مولانا زاھد 
دوم پوزیشن..شیخ صدام بن شیخ علیم الدین اعظم محلہ معلم مولانا انصار قاسمی 
سوم پوزیشن..ثمرین بیگم بنت شیخ اجمیر اعظم محلہ معلم حافظ جنید 
فرع سوم...نورانی قاعدہ
اول پوزیشن عبید خان بن عبدالرحمٰن ڈیرابسی معلم حافظ مقبول  
دوم پوزیشن..شیخ معین الاسلام بن شیخ شریف محمد اسریسر معلم مولوی اسماعیل  
سوم پوزیشن..محمدسعد بن جناب ابرار سبلنگ کنی پاڑہ معلم مولانا زاھد قاسمی 
سوم پوزیشن..شیخ اسرئیل بن شیخ موسم ھلدر پور معلم مولانا غلام مصطفی

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر