Latest News

سماجوادی پارٹی کو لگے گا بڑا جھٹکا، سابق وزیر سنجے گرگ ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں ہونگے شامل۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
لوک سبھا انتخابات کی آہٹ کے ساتھ سہارنپور میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور سیاستدانوں کی پارٹیاں بدلنے کی کوششیں بھی تیز ہوگئی ہیں۔
ریاستی حکومت میں دو بار وزیر مملکت رہ چکے سہارنپور شہر کے سابق رکن اسمبلی سنجے گرگ کا ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونا تقریباً یقینی سمجھا جا رہا ہے۔ ان کا بی جے پی میں شامل ہونا ایس پی کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر مملکت سنجے گرگ کے سماج وادی پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کے چرچہ ہے۔ سنجے گرگ سہارنپور شہر اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ وہ اپنا پچھلا الیکشن بی جے پی امیدوار راجیو گمبر سے ہار گئے تھے۔ تب سے وہ سماج وادی پارٹی میںحاشیہ پر ہیں۔ سہارنپور شہر میں سابق وزیر سنجے گرگ کو سماجوادی پارٹی کا مضبوط لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ چرچہ ہے کہ سنجے گرگ کے ساتھ شہر ی اکائی کے کئی عہدیدار اور کئی ضلع پنچایت ممبران کے بھی بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
ایس پی نے حال ہی میں ان کے قریبی شہر صدر محمد اعظم شاہ کو ہٹا کر حاجی نواب انصاری کو شہر صدر بنایا ہے۔ توقع ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر وہ دہلی میں بی جے پی جوئن کرلیں گے۔ اس کے لیے ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ سابق وزیر سنجے گرگ نے بی جے پی میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر