Latest News

دیوبند میں غیرقانونی بنگلہ دیشیوں کے کنکشن کی پڑتال کر رہی ہے یو پی اے ٹی ایس۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دو دن پہلے کانپور سے پکڑے گئے بنگلہ دیشی شہری محمد رارشد احمد سے پوچھ گچھ کے بعد ایک بار پھر دیوبند کا نام سامنے آیاہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنے دیوبند میں قیام کے بارے میں معلومات دی ہے۔
راشد نے بتایا کہ نجیب الحق اور ابوہریرہ غازی، جنہیں پہلے گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے فرضی آدھار کارڈ بنا کر دیوبند میں رہائش دلائی تھی۔ بنگلہ دیشی محمد راشد احمد کا دیوبند کنکشن سامنے آنے کے بعد اے ٹی ایس اور خفیہ ایجنسیوں نے دیوبند میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایس آئی ٹی اب دیوبند میں اس کے کنکشن کی جانچ پڑتال کررہی ہے۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ جلد ہی لکھنو اے ٹی ایس دیوبند کے کچھ مقامات پر چھاپے مار سکتی ہے۔ ماضی میں بھی کئی غیر قانونی طریقہ سے رہنے والے بنگلہ دیشی شہریوں کو دیوبند سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔ 12 اکتوبر 2023 کو اے ٹی ایس نے ابوہریرہ اور شیخ نجیب الحق کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں افراد پر بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ اور غیر ملکی فنڈنگ کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ جولائی 2023 میں ہی اے ٹی ایس نے بنگلہ دیشی احمد اللہ اور حبیب اللہ کو دیوبند سے گرفتار کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر