Latest News

اپنے عمل سے اسلام کا نمونہ پیش کریں: محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرہ کے خطیب محمد اقبال نے آج اپنے جمعہ کے خطبہ میں لوگوں کو دین اسلام کے بارے میں کچھ باتیں بتآئیں ، انھوں نے کہا آج کے ماحول میں اسلام تو لوگوں کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے اور وہ بھی بے شمار طریقوں سے ، تقریریں بھی ہو رہی ہیں ، کتابیں بھی ہیں، ٹی وی بھی ہے، انٹر نیٹ بھی ہے ، سوشل میڈیا بھی ہے، ان تمام کے ذریعے دین اسلام کی دعوت لوگوں کو دی جا رہی ہے لیکن اس کے باوجود رزلٹ نہیں آ رہا ہے ، اس کی کیا وجہ ہے ؟ کیا ہم نے کبھی اس طرف دھیان دیا ؟ میں کچھ کوشش کرتا ہوں کہ شاید بات سمجھ میں آجاے. اگر آپ غور کریں تو جو بھی دنیا میں اسلام قبول کرتا ہے وہ کسی نہ کسی کو دیکھ کر یا اس کے کسی عمل سے اسلام کی طرف راغب ہوتا ہے ، اس کے بعد پھر اس کو ضرورت ہوتی ہے باقی ان طریقوں کی جو میں نے آپ کے سامنے ابھی رکھے ۔ ہم سے جو غلطی ہو رہی ہے وہ یہ ہی ہے کہ بعد والی چیز کو ہم پہلے پیش کر رہے ہیں ۔ ہم کو اسلام سنانے کے بجاے اسلام دکھانا ہے ، اور اس کا طریقہ بس ایک ہی ہے کہ ہم خود اپنے کو اسلام کا چلتا پھرتا نمونہ بنائیں ، جب لوگ ہماری طرف دیکھیں گے تو ہم ان کو اسلام کی دعوت پیش کریں ، کعبہ کے رب کی قسم ہے پورے سماج میں تبدیلی آجاے گی ، اس طرف بہت سنجیدہ ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے ، جب تک ہم خود کو اسلام کے سانچے میں نہیں ڈھالیں گے ہماری دعوت میں” اٹریکشن “پیدا نہیں ہوگا ، اس لیے ضروری یہ ہی ہے کہ ہم آج سے ہی اپنے کو اس کام میں لگائیں ، زندگی کا کسی کو بھی نہیں معلوم کب تک کی ہے ، اگر آج ہم نے اپنے کو اسلام کے سانچے میں ڈھالنے کی شروعات کردی اور کل ہی ہمارا انتقال ہوگیا تو امید ہے اللہ ہماری اس کوشش کو ضرور قبول فرماے گا ۔ اللہ سے دعا ہے اللہ مجھے بھی اور آپ سب کو بھی اس کی توفیق عطا فرماے، آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر