Latest News

مولوی واصف حسن کی کتاب ’پیاری باتیں‘ کا ڈاکٹر نواز دیوبندی کے ہاتھوں اجراء۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
نوجوان فاضل مولوی واصف حسن کی مرتب کردہ کتاب ’پیار باتیں‘ ہندی کا اجراءنامور شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہاکہ ہر مسلمان ہی نہیں بلکہ ہر انسان کے لئے رسو ل اکرم کی پیاری باتیں شفائے روح و جان ہیں، جس نے بھی ان پر عمل کیا اللہ تعالیٰ نے اس کامرتبہ بلند کردیا، کلام الہٰی کے بعد کلامِ رسول کائنات کا سب سے بڑاتحفہ ہے۔

انہوں نے مولوی واصف حسن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ موصوف دیوبند کے ایک علمی خاندان کے چشم و چراغ ہیں، وہ متعدد کتابیں مرتب کرچکے ہیں، اب انہوں نے حدیث پاک کا منتخب مجموعہ ’پیاری باتیں‘ کے نام سے ہندی میں مرتب کیاہے، جس میں عبادات، معاشرت، معاملات، دعائیں، روحانی اور جسمانی شفا سے متعلق حدیثوں کو حوالوں کے ساتھ جمع کیاگیا۔ عرصہ سے ہندی زبان میں اس طر ح کی کتاب کی ضرورت تھی، جو عام فہم زبان میں ہو تاکہ ہر خاص و عام اس سے استفادہ کرسکے، اس ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مولوی واصف حسن نے یہ کام انجام دیاہے، جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مولوی واصف حسن نے ڈاکٹر نواز دیوبندی کا شکریہ ادا کرتے کتاب کے متعلق معلومات دی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر