Latest News

مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں سالانہ امتحان اختتام پذیر۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں17 فروری سے جاری سالانہ امتحان آج اختتام پذیر ہوگئے۔ امتحانات کی نگرانی از خود ناظم جامعہ الحاج قاری فیضان سرور مظاہری نے کی۔ امتحان کے بعد منعقد تقریب میں قاری فیضان سرور نے طلبہ کو قیمتی نصیحتوںسے نوازا اور طلبہ کو اپنے اخلاق و معاملات کو سنت مطابق ڈھالنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ مدرسہ فیض العلوم کے فارغین طلباء ملک کے گوشے گوشے میں تعلیمی، سماجی اور اصلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سال رواں بھی ایک بڑی تعداد فارغین، حفاظ کریم اور فاضلین شعبہ تجوید وقرات نیز عربی درجات کی تیار کرکے امت کے سپرد کی ہے۔ مدرسہ کے دفتر تعلیمات کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 1100 طلباء و طالبات نے سالانہ امتحان میں حصہ لیا۔ بطور ممتحن جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ سے آئے قاری مہتاب عالم نے کہا کہ مدرسہ کے طلباءکی تعلیمی و تربیتی کارکردگی سے قلبی خوشی محسوس ہوئی۔

وہیں دیگر ممتحنین نے متعلقہ در جات میں بچوں کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی اور کہاکہ دینی تعلیم کو سیکھنے اور سمجھنے کے ساتھ ساتھ دنیوی ہنر کو سیکھنا اور سمجھنا بھی بہت ضروری ہے۔ مولانا محمد رضوان، مولانا خلیل احمد، حافظ محمد یوسف، مولانا عبدالواحد، قاری مہتاب عالم قاسمی، مفتی محمد مہتاب، قاری محمد اظہر، مولانا مبین اخترمظاہری وغیرہ نے بچوں کا امتحان لیا۔ ناظم جامعہ نے تمام ممتحنین کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر