Latest News

مفتی سلمان ازہری پر ایک اور ایف آئی آر درج۔

ممبئی: گجرات کے جونا گڑھ میں اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں گرفتار مولانا مفتی سلمان ازہری کی مشکلیں مزید بڑھ گئی ہیں، جونا گڑھ میں اشتعال انگیزی کے الزام کے بعد کچھ ضلع میں دو کمیونٹوں میں تصادم کےلیے اُکسانے کا بیان دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ممبئی میں رہنے والے مفتی سلمان ازہری جونا گڑھ سے قبل ریاست کے کچھ ضلع اور ارولی ضلع کے موڈاسا میں بھی پروگرام کیے تھے، سلمان ازہری کو ممبئی سے دو دن قبل ٹرانزٹ ریمانڈ پر گجرات اے ٹی ایس جونا گڑھ لائی تھی، اس کے بعد گجرات اے ٹی ایس نے مولانا کو جونا گڑھ پولس کے حوالے کردیا تھا، جونا گڑھ پولس مولانا کو کسٹڈی میں لے کر پوچھ تاچھ کرنے کےلیے عدالت سے ریمانڈ طلب کیا تھا، اطلاعات کے مطابق ایک دن کا ریمانڈ پولس کو ملا ہے۔ کچھ پولس کا کہنا ہے کہ جونا گڑھ پولس کی تحقیقات کے بعد کچھ پولس بھی مولانا مفتی ازہری کو کوسٹڈی میں لے کر پوچھ تاچھ کرے گی، مولانا ازہری کو چار فروری کی شب گجرات اے ٹی ایس ممبئی سے گرفتار کیا تھا، اس دوران ممبئی کے گھاٹکوپر علاقے میں مفتی کو حراست میں لیے جانے پر حامیوں کی بھیڑ اکٹھا ہوگئی تھی، یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مفتی جونا گڑھ کے ساتھ گجرات کے موربی می ںبھی پروگرام کرنے والے تھے، گجرات پولس کے ذریعے گرفتاری کے بعد موربی پروگرام کینسل ہوگیا، یہ پروگرام ۱۲ فروری کو ہونا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر