Latest News

اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ خالی کرنے کا حکم، عالمی ادارے نے امداد کی فراہمی روک دی۔

خوراک کے عالمئ ادارے نے شمالی غزہ میں بچے کھچے اور بھوک سے مرنے والے فلسطینیوں کے لیے خوراک کی فراہمی روک دی ہے۔ یہ ان حالات میں کیا گیا ہے جب شمالی غزہ میں بچوں کے بھوک سے مرنے کی رپورٹس اقوام متحدہ کے ادارے ہی دے رہیں اور اسرائیل نے شمالی غزہ میں امدادی اشیاء روک رکھی ہے۔
منگل کے روز خوراک کے عالمی ادارے نے اسرائیلی فوج کی خواہش کے آگے سر جھکاتے ہوئے اعلان کر دیا ہے کہ خوراک فراہمی روکی جارہی ہے۔
یہ اعلان کرتے ہوئے خوراک کے عالمی ادارے نے یہ اعتراف بھی کیا ہے’غزہ کی پٹی کے شمال میں خوراک کی ترسیل روکنے کے ہمارے فیصلے کو ہلکا نہ لیا جائے، ہم جانتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے شمالی غزہ میں صورت حال مزید بگڑ ےگی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں بھوک سے مریں گے۔’
اقوام متحدہ کے بیان میں مزید کہا گیا ‘شمالی غزہ میں جان بچانے والی خوراک کی امداد اس وقت تک روکی جائے ہے جب تک حالات اجازت نہیں دیتے۔’ صاف مطلب ہے کہ جب اسرائیلی فوج کی اجازت ملے گی تب ہی خوراک فلسطینیوں کو دیں گی۔بظاہر خوراک کے عالمی ادارے کا یہ فیصلہ کے خلاف احتجاج ہے مگر حقیقتاً فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، گویا مرے کو مارے شاہ مدار۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر