Latest News

ایودھیا میں پران پرتشٹھا کا عمل جرأت مندانہ قدم، اگر بھارت قابل نہ بن سکا اور اٹھ نہ سکا تو دنیا کو عنقریب تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا: بھاگوت۔

 پونے: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے 22 جنوری کو ایودھیا کے مندر میں رام للا کی مورتی کی پران پرتشٹھا کو جراتمندانہ عمل قرار دیا جو بھگوان کے آشیرواد اور خواہش کی وجہ سے ہوا۔پونے ضلع کے الندی میں گیتا بھکتی امرت مہوتسو میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھاگوت نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو اپنی ذمہ داری کے لیے اٹھنا ہوگا اور کسی وجہ سے وہ ”قابل“ نہیں بنا تو دنیا کو عنقریب تباہی کا سامنا کرناپڑے گا۔“انہوں نے کہا کہ 22/جنوری کو رام للا کی آمد ہوئی اور بے حد جدوجہد کے بعد یہ جراتمندانہ کام ہوا۔موجودہ نسل خوش قسمت ہے کہ وہ رام للا کو اپنی جگہ پر کھڑا دیکھ رہی ہے۔ یہ درحقیقت ہوا نہ صرف اس لیے کہ سبھی نے اس کے لیے کام کیا بلکہ بھگوان کی خواہش اور آشیرواد بھی اس میں شامل تھا۔بھاگوت نے یہ بھی کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ تقریب کے دوران وہ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے بھارت قابل نہ بن سکا اور اٹھ نہ سکا تو دنیا کو عنقریب تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسے حالات ہیں۔دنیا کے دانشوران اس سے واقف ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں اور اس پر لکھ رہے ہیں۔“ بھارت کو اپنی ذمہ داری نبھانے اٹھنا ہوگا۔گیتا پریوار کی جانب سے منعقدہ گیتا بھکتی امرت مہوتسو روحانی رہنما شری گووند دیو گری جی مہاراج کے 75ویں یوم پیدائش کا جشن ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر