Latest News

لوک سبھا انتخابات سے قبل سی اے اے کے نفاذ کی تیاری، مارچ کے پہلے ہفتہ میں ہو سکتا ہے اعلان۔

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) مارچ کے پہلے ہفتہ سے نافذ ہو جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سی اے اے قوانین کو اگلے ماہ کے پہلے ہفتہ میں لاگو کیا جا سکتا ہے۔ این ڈی ٹی وی ذرائع کے مطابق سی اے اے کے قوانین مارچ کے پہلے ہفتہ یا اس کے بعد کسی بھی دن لاگو ہوں گے، ان قوانین کے نفاذ کے ساتھ ہی سی اے اے قانون نافذ ہو جائے گا۔
حکومت کے اعلیٰ ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا ہے کہ سی اے اے کو لاگو کرنے کے لیے ایک مناسب پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ سی اے اے قانون یعنی شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 تین پڑوسی ممالک پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ان اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا راستہ کھولتا ہے، جنہوں نے طویل عرصہ سے ہندوستان میں پناہ لے رکھی ہے۔
اس قانون میں کسی بھی ہندوستانی کی شہریت چھیننے کا کوئی بندوبست نہیں ہے، خواہ اس کا مذہب کوئی بھی ہو۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر