Latest News

رمضان میں مسلمانوں مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت۔

تل ابیب :اسرائیل پچھلے برسوںکی طرح اس مرتبہ بھی رمضان المبارک کے آغاز میں مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دے گا۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پچھلے سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ مسلمان نمازیوں کو مسجدِ اقصیٰ جانے کی اجازت دی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں اتنی ہی تعداد میں عبادت گزاروں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جو پچھلے سالوں میں تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر ہفتے سیکورٹی اور حفاظت کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق ہر سال رمضان المبارک میں مسلمانوں کی بڑی تعداد مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کیلئے جاتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر