Latest News

غدائی قلت اور پانی کی کمی سے ۱۰ فلسطینی بچے شہید۔

غزہ: غزہ پٹی میں فلسطینی وزرات صحت کے ترجمان اشرف القادری نے عالمی ایجنسیوں سے شمالی غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔شمالی غزہ پٹی کے اسپتالوں میں غدائی قلت اور پانی کی کمی سے کم ازکم 10فلسطینی بچے جاں بحق ہوگئے ہیں اس کی وجہہ پٹی کی تباہ کن صورتحال میں مزید ابتری ہے۔القدس نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق غزہ پٹی میں فلسطینی وزرات صحت کے ترجمان اشرف القادری کے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ کمال ادوان اسپتال میں تازہ چار اموات درج ہوئی ہیں۔
اس سے قبل 28فبروری چہارشنبہ کے روز وزرات نے کہاتھا کہ الشفا میڈیکل کامپلکس دو اور کمال ادوان اسپتال میں چار بچوں کی موت ہوئی ہے۔غزہ پٹی میں فلسطینی وزرات صحت کے ترجمان اشرف القادری نے کہاکہ ”عالمی ایجنسیوں سے شمالی غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کا ہم مطالبہ کرتے ہیں۔مذکورہ انٹرنیشنل کمیونٹی کو غزہ میں نسل کشی اور انسانی تباہی کو روکنے کا امتحان کا سامنا ہے۔فبروری 19کو یونیسیف نے غزہ پٹی میں جاری جنگ کی وجہہ سے بچوں او ردودھ پلانے والی ماؤں میں غدائی قلت کے سنگین خطرے پر زوردیاہے۔اقوام متحدہ کے آرم پیمائش سے حاصل اعداد وشمار کے مطابق 10میں ایک بچے شدید غدائی قلت کا شکار ہے جو بچوں کے ضائع ہونے کی سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر