Latest News

سیتا پور جیل میں اعظم خاں سے ملے اکھلیش یادو، کہا بی جے پی سرکار نا انصافی کررہی ہے۔

سیتاپور: کافی دنوں بعد ہی سہی اکھلیش یادوکو اعظم خاں یاد آگئے لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں اور کیجریوال کی گرفتاری کے درمیان اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سیتاپور جیل میں بند اعظم خان سے ملاقات کی ہے۔ اور ان کی صحت کی جانکاری لی ۔کہا جارہا ہے کہ انہوں نے ٹکٹوں کے معاملہ پر بھی ان سے گفتگو کی ابھی تک رامپور اور مرادآباد کی لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان نہیں ہوا ہے سماجوادی پارٹی سپریمو اکھلیش یادو نے ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت اعظم خان کے ۔ساتھ ناانصافی کر رہی ہے، ان کے گھر والوں کو بھی پریشان کیا جا رہا ہے جو کہ پوری طرح غیر اخلاقی ہے۔
اکھلیش یادو نے اعظم خان کو دیر سے ہی سہی لیکن انصاف ملنے کی امید ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھے پوری امید ہے کہ اعظم خان کو انصاف ضرور ملے گا۔ وقت بدلتا ہے، وقت بڑا طاقتور ہوتا ہے۔ اعظم خان کے ساتھ انصاف ہوگا۔‘‘ انھوں نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی نے جھوٹے مقدمات کا ریکارڈ بنا دیا ہے، لیکن آخر میں جیت سچائی کی ہوتی ہے۔‘‘
جمعہ کے روز اعظم خان سے ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے الیکٹورل بانڈ معاملہ پر بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ سے بی جے پی سچائی باہر آ گئی ہے۔ اب پی ڈی اے ہی این ڈی اے کو شکست دے گا۔ عوام ووٹ ڈالنے کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہے۔ بی جے پی کی حکومت وزرائے اعلیٰ کو جیل بھیج رہی ہے، لیکن الیکٹورل بانڈ سے ان کی سچائی باہر آ گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر