Latest News

لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی، یوپی سمیت نصف درجن ریاستوں کے داخلہ سکریٹری ہٹائے۔

نئی دہلی :الیکشن کمیشن نے گجرات، یوپی، بہار، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ دفتر میں ذمہ داری سنبھال رہے داخلہ سکریٹریوں کو ہٹانے کا حکم صادری کر دیا ہے۔ لوک سبھا انتخاب کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد نافذ انتخابی ضابطہ اخلاق کے درمیان الیکشن کمیشن کی یہ بڑی کارروائی ہے۔ انتخابی کمیشن نے برہن ممبئی سٹی کمشنر اقبال سنگھ چہل اور ایڈیشنل کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہٹا دیا ہے۔ انتخابی کمیشن نے سکریٹری جی اے ڈی میزورم اور ہماچل پردیش کو بھی ہٹانے کا حکم صادر کیا ہے، جو متعلقہ وزیر اعلیٰ دفتر میں ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جن 6 ریاستوں میں داخلہ سکریٹری کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے، وہاں آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخاب کرانے کی کوششوں کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق میزورم اور ہماچل پردیش میں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے سکریٹری کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) کو ہٹانے کے لیے ضروری کارروائی بھی کی ہے۔ کمیشن کی طرف سے سبھی ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انتخاب سے متعلق کاموں سے جڑے ان افسران کا ٹرانسفر کریں جو تین سال مکمل کر چکے ہیں یا پھر ابھی ان کی تعیناتی اپنے آبائی اضلاع میں ہے۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر