نئی دہلی: دہلی کے اندرلوک علاقہ میں آج نمازِ جمعہ کے دوران نمازیوں کے ساتھ پولیس عملہ کے ذریعے نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم پولیس اہلکار کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔
میڈیاکی خبر کے مطابق اندرلوک کی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی جس میں سڑک پر جمعہ کی نماز کے دوران پولیس ہالکار نمازیوں کے ساتھ بربریت کا مظاہرہ کررہا ہے۔ ایک نمازی کو وہ لات مارتا ہوا نظرآرہا ہے جبکہ اس کی اگلی صف میں بیٹھے نمازی کو دھکا دے رہا ہے۔ پولیس کی اس حرکت کو دیکھ کر وہاں پر موجود کچھ لوگ ناراض ہوگئے اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ کچھ لوگوںنے اس واقعہ کی ویڈیو بنانا شروع کر دیا جبکہ کچھ نے پولیس اہلکار کو گھیر کر اس عمل کی مخالفت کی۔
بہر حال! ڈی سی پی نارتھ منوج مینا نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات سنجیدگی کے ساتھ جاری ہے اور ملزم پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے ،انہوں نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔ منوج مینا نے یہ بھی کہا کہ ملزم پولیس اہلکار کے خلاف مزید کچھ سخت اقدام کیے جائیں گے۔
0 Comments