Latest News

ڈاکٹر عیسیٰ ندوی کی کتاب منتخب قرآنی آیات اور اردو ترجمہ کا اجراء۔

ممبئی: (پریس ریلیز )
مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈریسرچ سینٹر، ممبئ میں منعقد کانووکیشن پروگرام میں مولانا سید طلحہ نقشبندی، مرکز المعارف کے ڈائریکٹر مولانا برہان الدین قاسمی، حافظ اقبال چونا والا، مولانا شاکر حکیمی اور دیگر علماء کرام کے ہاتھوں ڈاکٹر عیسیٰ ندوی کی کتاب "منتخب قرآنی آیات اور اردو ترجمہ” کا اجراء عمل میں آیا۔ فضلائے مدارس کو انگریزی زبان و ادب اور منتخب عصری مضامین کی تعلیم سے آراستہ کر نے کےحوالے سے ہندوستان کا مشہور و معروف تعلیمی ادارہ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، (ایم ایم ای آر سی) ممبئی میں انگریزی زبان و ادب میں دوسالہ ڈپلومہ کورس کررہے فضلائے مدارس کو انعامات سے نوازا گیا۔
پروگرام کی صدارت طبیہ میڈیکل کالج و کالسیکر ہوسپیٹل کے سابق نائب پرنسپل و پروفیسر ڈاکٹر مولانا عیسیٰ ندوی نے کی۔ اسی موقع پر صدر محترم کی مرتب کردہ کتاب "منتخب قرآنی آیات اور اردو ترجمہ” کا باضاطہ اجراء عمل میں آیا۔
اجراء کے دوران کتاب کا مختصر تعارف کراتے ہوئے "قرآن کا پیغام” نامی کتاب کے مصنف مفتی جسیم الدین قاسمی نے کہا کہ حضرت مولانا ڈاکٹر عیسیٰ ندوی جنہیوں نے قرآن کریم میں تدبر اور مطالعے کا ایک اچھا ذوق پایاہے۔ انہوں نے قرآن کریم کے اپنے برسوں کے مطالعے کو سامنے رکھتے ہوئے قرآن کریم کی منتخب آیتوں کا ایک مجموعہ تیار کیا ہے جسے اردو ترجمہ کے ساتھ کتاب کی شکل میں شامل شائع کردیا گیا ہے۔ پیغام خداوندی کو سمجھنے اور دلوں کو نور الہی سے منور کرنے کے لیے یہ کتاب بے حد مفید ہے۔
واضح رہے کہ عمدہ طباعت و ڈیزائن کے ساتھ یہ کتاب 376 صفحات پر مشتمل ہے۔ کتاب مرکز المعارف اور مصنف موصوف سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر