Latest News

سورت پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی امیدوارمکیش دلال بلا مقابلہ منتخب، جانیئے کیا ہوا کانگریس امیدوار کے ساتھ۔

سورت: ایک طرف جہاں 26 اپریل کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے مہم زور وں پرہے،وہاں بی جے پی نے پیر کو اپنا کھاتہ کھول لیا ہے۔مکیش دلال کو سورت پارلیمانی حلقہ سے متعدد امیدواروں کی دستبرداری اور نااہلی کے بعد فاتح قرار دیا گیاہے۔
در اصل کانگریس امیدوار نیلیش کمبھانی اور ان کے متبادل کے کاغذات نامزدگی کو ریٹرننگ آفیسر سورت کلکٹر سوربھ پاردھی نے ان کے تجویز کنندگان کے دستخطوں میں مبینہ تضادات کی وجہ سے مسترد کر دیا جبکہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے پیارے لال بھارتی سمیت آٹھ دیگر امیدواروں نے غیر واضح صورتحال میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اور دلال کو واحد دعویدار کے طور پر چھوڑ دیا۔ حالانکہ گجرات کے زیادہ تر حلقوں میں بنیادی طور پر لڑائی دو پارٹیوں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے لیکن سورت میں بی جے پی کا راستہ صاف ہو گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر