Latest News

سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں قرارداد منظور کرے: امریکہ۔

آج سوموار کی شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کی حمایت کرنے کے لیے امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی ایک قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کرنے والی ہے، لیکن سفارتی ذرائع کے مطابق اس وقت سلامتی کونسل کی صدارت جنوبی کوریا کے پاس ہے جس نے قرارداد پر رائے شماری کی تصدیق نہیں کی۔
امریکہ نے اتوار کی شام اعلان کیا تھا کہ اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایک قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کرنے کو کہا ہے جس میں اسرائیل اور حماس سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ میں مجوزہ جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے "بلا تاخیر” اقدامات کریں۔ تاہم امریکہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا سلامتی کونسل میں اس قرارداد پر رائے شماری کب ہوگی؟
اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان نیٹ ایونز نے ایک بیان میں کہا کہ”آج امریکہ نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی مسودہ قرارداد پررائے شماری کرائے اور پچھلے ہفتے امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجاویز کی حمایت کرے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ "کونسل کے اراکین کو یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے اور اس معاہدے کی حمایت میں یک آواز ہو کر بات کرنی چاہیے”۔اس سے قبل دوسرے ممالک کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی قراردادوں کو ویٹو کیے جانے پر امریکہ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی کی تجاویز میں پہلے مرحلے میں غزہ میں فوری اور مکمل جنگ بندی، حماس کے زیر حراست قیدیوں کی رہائی، فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ، غزہ کے آبادی والے علاقوں” سے اسرائیلی فوج کا انخلاء اور امداد کے داخلے کی اجازت دینا شامل ہے۔
متن کے مطابق اگر پہلے مرحلے پر عمل درآمد میں چھ ہفتے سے زیادہ وقت لگتا ہے تو جنگ بندی بات چیت جاری رہے گی برقرار رہے گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق کونسل کے متعدد ارکان نے امریکی متن کے پچھلے دو ورژن پر الجزائر اور روس نے سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر