دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعیة علماءہند یونٹ بڈھانہ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین و آزاد سماج پارٹی سمیت دیگر نے صدر جمہوریہ ہند کو ایس ڈی ایم بڈھانہ کے ذریعہ ایک میمورنڈم پیش ارسال کیا۔ میمورنڈم میں تنظیموں سے وابستہ عہدیداروں نے کہا کہ رام گیری مہاراج کے قابل اعتراض بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ میمورنڈم میں ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ رام گیری مہاراج کی جانب سے شاہ پنچلے گاوں میں ایک مذہبی تقریب کے دوران حضرت پیغمبر اسلام اور اسلام کے بارے میں اشتعال انگیز اور انتہائی قابل اعتراض باتے کی ہے جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ یہ ویڈیو پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی واضح کوشش ہے۔ جس کا مقصد فرقہ وارانہ تنازعہ کو ہوا دینا ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا کہ جیسا کہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ مسلمان اور انسانیت پسند کرنے والے لوگوں کے لیے کسی بھی قسم کا اہانت آمیز تبصرہ ناقابل برداشت ہے اور اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہم آپکے واسطے سے حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رام گیری کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے۔ میمورنڈم میں کہا گیا کہ رام گیری مہاراج کو اسکے اشتعال انگیز بیان پر سخت سے سخت سزا دی جائے اور آخر میں ہم حکومت ہند اور ریاست مہاراشٹر کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قانون کی پاسداری کی جائے اور اس طرح کے واقعات کو روکا جائے۔ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کوئی شخص کسی مذہب یا مذہب کے بارے میں غیر آئینی تبصرہ نہ کر سکے۔
میمورنڈم حافظ شیردین محمد آصف قریشی بڈھانوی، اعظم فاروقی، مولانا عبدالماجد جولا، توصیف راہی، احتشام الحق، راشد عظیم، طارق عثمانی، افضال وکی، حافظ عبدالغفار، مولانا سلیم قاسمی، اشرف قریشی، حافظ نعیم، قاری فیضان، راحیل شریف، عبدالرحیم، عبدالغفار صدیقی، کلیم عثمانی ابوذر رحمانی شاہ عالم عثمانی، قاسم عثمانی، شاہ ویز عثمانی، حسن عالم عثمانی ،ہارون انصاری بھورا چوہدری کے علاوہ درجنوں افراد موجودرہے۔
0 Comments