Latest News

بڑھاپا معافی کا آخری موقع ہے، اپنے پروردگار کو راضی کر لیں: خطیب محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں سینئر سٹیزن لوگوں کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑھاپا معافی کا آخری موقع ہے، اپنے پروردگار کو راضی کر لیں۔ خطیب نے قرآن کریم کی آیت کی تلاوت کی [الاحقاف: 15] ترجمہ: جب انسان اپنی جوانی کو پہنچتا ہے اور چالیس سال کا ہوتا ہے تو کہتا ہے اے میرے رب مجھے توفیق دے کہ میں تیری نعمت کا شکر کروں۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ بڑھاپا اللہ کی قدرت کی ایک نشانی ہے، انسان جب جوانی کی عمر میں ہوتا ہے اس کے تمام اعضاء پوری طرح کام کر رہے ہوتے ہیں اس وقت وہ یہ سمجھتا ہے کہ ان قوتوں کا مالک میں خود ہوں، بڑھاپے کی عمر اس کی خوش فہمی دور کر دیتی ہے۔ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا [صحیح بخاری: 6419] یعنی جس کو اللہ نے ساٹھ سال کی عمر دی اب اس کے پاس کوئی عذر باقی نہیں رہا۔ یعنی کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی کہ جو شخص اس میں نصیحت حاصل کرنا چاہتا کر لیتا، اور تمہارے پاس ڈرانے والا آیا پھر بھی تم نے ہوش سے کام نہیں لیا، اس میں جوانوں کے لیے بڑا سبق ہے۔ بوڑھوں کو دیکھ کر جوان عبرت حاصل کریں، آج تم طاقتور ہو کل تم بھی اسی کرسی پر ہوگے، لمبی عمر حجت تمام ہونے کے لیے ملی ہے اس کو غنیمت جانیں اور زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے میں وقت لگائیں کیونکہ ہر شخص کو اس کے آخری عمل پر پرکھا جائے گا۔ بڑھاپے میں کثرت سے دعائیں کریں، سچی توبہ کریں، بڑھاپے کی توبہ جلدی قبول ہوتی ہے۔ یاد رکھیں بڑھاپے میں آپ کو احساس ہوگا کہ آپ نے اولاد کی کیا تربیت کی آپ خود دیکھ لیں گے۔ اے اللہ میری عمر کا بہترین حصہ اس کا آخری حصہ بنا دے اور میرا بہترین دن وہ بنا جس دن میری ملاقات تجھ سے ہو۔ آمین یا رب العالمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر