Latest News

About

 بڑا مقصد - چھوٹی شروعات

موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے۔ جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ مل کر حالات کا مقابلہ کرنا زیادہ مناسب اور بہتر راستہ ہے۔اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے "دیوبند ٹائمز" پورٹل شروع کیا گیا ہے۔ جو کہ ایک بڑے مقصد کے لیے چھوٹی شروعات ہے ، لیکن ایک دن یہ ضرور آپ کے تعاون سے بڑا پلیٹ فارم بنے گا انشاء االلہ۔ اس کا بنیادی مقصد سماج کو متحد کرنا اور اتحاد ، سالمیت ، بھائی چارے کے ساتھ ساتھ مذھب اسلام کے انصاف اور مساوات کے ابدی پیغام کو عام کرنا ہے ۔ دیوبند اور دارالعلوم دیوبند کے امن اور بھائی چارے کے درس سے دنیا کو روشناس کرانا، ساتھ ہی دیوبند اور دارالعلوم دیوبند کے خلاف پھیلا ئے جانے والے فتنوں اور پروپیگنڈوں کا کبھی بروقت موثر انداز میں جواب دیا جائے گا۔
"دیوبند ٹائمز" آپ کے ذریعے کئے گئے تمام اچھے کاموں کو پوری دنیا کے سامنے غیر جانبداری کے ساتھ پیش کریگا۔ اس کے ساتھ ساتھ دیوبند کے لوگوں کے مسائل کو انتظامیہ اور حکومت تک پہنچا کر اُن کو حل کرنے کی بھی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔
اس پورٹل کے ذریعے ہم دیوبند، سہارنپور کی سبھی خبروں کے ساتھ علاقے اور ملک و دنیا کی تمام بڑی خبریں 24 گھنٹے آپ تک پہنچانے کی کامیاب کوشش کریں گے۔
سوشل نیٹ ورکنگ کے آج کے دور میں دیوبند کے پاس اب تک ایسا کوئی اپنا پورٹل نہیں تھا ، ہماری ایک چھوٹی سی کوشش ہے کہ دیوبند ٹائمز (اردو۔ ہندی) کے ذریعے اس کمی کو پورا کریں۔ ایک مصنف ، مفکر ، صحافی، مضمون نگار، رپورٹر ، نقاد اور ایک قاری کی حیثیت سے آپکا استقبال ہے۔ اس پورٹل کی کامیابی آپ کے تعاون سے ہوگی۔ انشاء االلہ

ایڈیٹر۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر