Latest News

غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ: طالبان نے 11 ستمبر کو کابینہ کی حلف برداری تقریب ملتوی کردی۔

نئی دہلی:( ڈی ٹی نیٹ ورک)  میڈیا کے مطابق سنیچر کو ہونے والی طالبان سرکار کی حلف برداری ملتوی کردی گئی۔
گزشتہ دنوں طالبان نے افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیراعظم ہوں گے جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔ ان کے علاوہ بھی طالبان کی جانب سے وزرا اور اداروں کے سربراہان کی فہرست جاری کی گئی تھی۔

عالمی میڈیا میں دعوی کیا گیا تھا کہ نئی افغان حکومت نائن الیون کے 20 سال مکمل ہونے والے روز حلف اٹھائے گی
ملا حسن اخوند وزیر اعظم اور ملاعبدالغنی نائب وزیراعظم ہوں گے، لیکن اب روسی نیوز ایجنسی نے کہ حلف برداری ملتوی کردی گئی ہے۔
 روسی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے 11 ستمبر کو عبوری کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی ہے۔
اُدھر طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں 11 ستمبر کو تقریب حلف برداری کی خبر کو افواہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کابینہ کا اعلان منسوخ کیا گیا تھا اور پھر بعدازاں قیادت کی منظوری کے بعد نئی کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ انعام اللہ سمنگائی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور 11 ستمبر کو تقریب حلف برداری کی خبریں درست نہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر