Latest News

جامعہ طبیہ دیوبند کے سیکریٹری ڈاکٹر انور سعید بین الاقوامی آیوش رتنا ایوارڈ 2021 سے سرفراز

جامعہ طبیہ دیوبند کے سیکریٹری ڈاکٹر انور سعید بین الاقوامی آیوش رتنا ایوارڈ 2021 سے سرفراز

دیوبند: جامعہ طبیہ دیوبند کے سیکریٹری ڈاکٹر انور سعید ممبر بورڈ آف انڈین میڈیسن کو اُن کی طب یونانی کے شعبے میں انمول خدمات کے لیے بین الاقوامی آیوش رتنا ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا ہے۔

ڈاکٹر انور سعید کو یہ ایوارڈ آیوش انٹرنیشنل میڈیکل ایسوسی ایشن نے پیر کے روز اورنگ آباد ، مہاراشٹر میں منعقدہ آیوش ڈاکٹروں کی کانفرنس میں دیا ہے۔ ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ مختلف طبی شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو پروگرام میں اعزاز دیا گیا ہے۔ بتایا کہ آیوش ادارہ مختلف نظاموں اور طب کے مختلف شعبوں میں کام کرتا ہے۔ ڈاکٹر انور سعید کو ایوارڈ سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ طبیہ کے پرنسپل ڈاکٹر ناصر علی خان نے کہا کہ ادارہ کی جانب سے مغربی اتر پردیش سے ڈاکٹر انور سعید کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انور سعید نے مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے ہمیشہ طب یونانی کی بہتری کے لیے کام کیا ہے۔ ڈاکٹر انور کے اعزاز پر جامعہ طبیہ کالج کے ڈاکٹروں اور عملے کے علاوہ طبی شعبے سے وابستہ لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہیں مبارکباد دی ہے۔

سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر