Latest News

صدف چودھری نے بغیر کوچنگ کے یوپی ایس سی میں 23 ویں رینک حاصل کرکے رقم کی تاریخ، جانیئے کون ہے صدف چودھری۔

صدف چودھری نے بغیر کوچنگ کے یوپی ایس سی میں 23 ویں رینک حاصل کرکے رقم کی تاریخ، جانیئے کون ہے صدف چودھری۔

دیوبند: مسلم سماج کی ذہین اور ہونہار بیٹی صدف چودھری نے ملک کے سب سے  بڑے UPSC امتحان (UPSC 2020) میں 23 ویں رینک حاصل کرکے پورے سماج کا نام روشن کیا ہے۔ صدف نے خواتین میں پانچویں جب مسلم سماج میں پہلا درجہ حاصل کیا ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر پورے سماج میں خوشی کا ماحول ہے۔ صدف چودھری نے یہ کامیابی بغیر کسی کوچنگ کے حاصل کی ہے۔
صدف کی کامیابی کے بعد پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے اور روڑکی میں صدف کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سول انجینئر صدف چودھری ریزرو بینک آف انڈیا میں بطور آفیسر تعینات ہیں، لیکن وہ مسلسل یو پی ایس سی امتحان کی تیاری کر رہی تھیں اور جمعہ کو نتائج میں 23 ویں رینک حاصل کر کے ، انہوں نے ملک کے ساتھ ساتھ اپنے معاشرے اور اپنی علاقے کا نام روشن کیا گیا ہے۔ صدف تعلیم نسواں کے میدان میں کام کرنا چاہتی ہے۔ جب سے نتیجہ آیا ہے صدف کے خاندان کے ساتھ ساتھ پورے علاقے اور پورے معاشرے میں خوشی کا ماحول ہے۔

اتراکھنڈ کے موہت پور سے تعلق رکھنے والے صدف کے والد محمد اسرار اس وقت سروگرامین یوپی بینک ناگل (سہارنپور یوپی) میں منیجر ہیں جو پہلے جویا امروہہ میں خدمات انجام دے رہے تھے ، صدف کی ابتدائی تعلیم امروہہ میں ہی ہوئی ہے۔ محمد اسرار نے اپنا زیادہ تر وقت امروہہ اور مراد آباد میں ہی گزارا ہے اور اب وہ ناگل ، سہارنپور میں واقع یو پی گرامین بینک میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہاں منیجر کے طور پر تعینات ہیں, جو دیوبند سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
صدف چودھری بچپن سے پڑھائی میں بہت ہوشیار ہے۔ صدف نے سب سے پہلے جالندھر سے انجینئرنگ کی اور گڑگاؤں کی ایک بڑی کمپنی میں نوکری کی ، اس کے بعد اس نے یو پی ایس سی کی تیاری کی، حالانکہ پہلی کوشش میں صدف یو پی ایس سی کا امتحان پاس نہیں کر سکی لیکن سخت محنت اور لگن سے دوسری کوشش میں اُسنے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس وقت صدف چودھری آر بی آئی میں افسر کے عہدے پر ہیں۔

صدف چودھری دیوبند کے ایس پی لیڈر سکندر علی کی خالہ زاد بہن ہے، سکندر علی نے بتایا کہ صدف کی کامیابی سے پورے گھر میں جشن کا ماحول ہے اور علاقے کے لوگ اسے مبارکباد دینے کے لیے آرہے ہیں۔ صدف کی اس کامیابی نے پورے سماج کا نام روشن کیا ہے۔

کامیابی کانہیں ہوتا کوئی شارٹ کٹ: صدف

اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدف نے بتایا کہ وہ مسلسل یو پی ایس سی کی تیاری کر رہی تھی ، اس نے کوئی خاص کوچنگ نہیں کی اور اللہ کا شکر ہے کہ میری دوسری کوشش میں اللہ نے مجھے اس عظیم کامیابی سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم نسواں کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا کامیابی کے لیے محنت، لگن اور جذبہ درکار ہوتا ہے۔

سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر