Latest News

جدید سہولیات سے آراستہ’فیضان میڈی کیئر‘ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کاافتتاح، دیوبند میں اعلیٰ میڈیکل سہولیات کی دستیابی پر معززین شہر نے کیا اطمینان کااظہار۔

جدید سہولیات سے آراستہ’فیضان میڈی کیئر‘ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کاافتتاح، دیوبند میں اعلیٰ میڈیکل سہولیات کی دستیابی پر معززین شہر نے کیا اطمینان کااظہار۔

دیوبند:(سمیر چودھری)
معروف تعلیمی اور سماجی شخصیت فیضان الحق انجینئر مرحوم کی یاد میں ان کے صاحبزاد گان نے جدید سہولیات سے آراستہ 100بیڈ پر مشتمل ایک ملٹی اسپیشیلٹی ہاسپٹل”فیضان میڈی کیئر“کے نام سے قائم کیا ہے۔جس کا افتتاح گزشتہ روز سعد صدیقی کی والدہ محترمہ عطیہ فیضان، احتشام الحق اور ماسٹر کنور اقبال کے بدست عمل میں آیا۔ہاسپٹل کے فاو نڈر اور پروموٹر سعد صدیقی نے ہاسپٹل کے قیام کے اغراض ومقاصدپر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہاسپٹل میں چودہ اسپیشیل کاونٹر جیسے جوڑوں کے امراض،امراض قلب، بائی پاس سرجری ،زچہ بچہ واڈ،سرجری ڈیپارٹمنٹ،گھٹیا، دمہ کے مرض،بچوں کے امراض،آپریشن کے وقت مریض بے ہوش کرنے کا انتظام،نفسیاتی امراض کا علاج،فزیوتھراپی(جسمانی ورزش)،کینسر کے امراض،ذیا بیطس،ٹی-بی- امراض کے علاوہ پیتھا لوجی لیب،کووڈ ڈیپارٹمنٹ،کے علاوہ وینٹلیٹر کی سہولیات مہیا ہیں اس کے علاوہ ڈیجیٹل ایکسرے،ایکو،رنگین الڑا ساو نڈ اور ٹراما سینٹر کی سہولیات میسر ہیں۔سعد صدیقی نے بتایا کہ 27ستمبر پیر کے روز فیضان ہاسپٹل میں فری کیمپ منعقد ہوگا، جس میں ہر طرح کے مریضوں کا چیک اپ وغیرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہاسپٹل کو دہلی کے میکس ہاسپٹل،ایسکورٹ،فورٹس اسپتال،آنند اسپتال میرٹھ،اور مظفر نگر میڈیکل کالج کے سرجن،فزیشین اور کارڈیولوجسٹ کی خدمات میسر رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ بائی پاس سرجری کے ساتھ وینٹی لیٹر کی تمام اعلیٰ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
سعد صدیقی نے کہا کہ ہماری تمام تر کوشش یہی رہے گی کہ عام آدمی بھی اس اسپتال سے استفادہ کرسکے اور غریب ونادار مریض اس اسپتال سے بغیر علاج کرائے نہ جائیں۔ہاسپٹل کے معاون فاونڈر احمد فیضان صدیقی نے بتایا کہ فیضان میڈی کیئر ہاسپٹل میں مریضوں کو ہر طرح میڈیکل سہولیات اور مناسب اخراجات پر ایمر جنسی سہولیات مہیا کرانے کا نظم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہاسپٹل میں وہ تمام سہولیات جدید مشینیں،میڈیکل آلات بڑے اور میٹروپولیٹن شہروں کے اسپتالوں کے معیار کے فراہم کرائے گئے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ نو مولود بچوں کے لئے نرسری بھی قائم کی گئی ہے جو آس پاس مہیا نہیں ہے۔

ہاسپٹل کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم الرحمن نے بتایا کہ ہاسپٹل کی تمام سہولیات ہر خاص وعام بالخصوص غریب افراد کے لئے 24گھنٹے مہیا رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈکے علاوہ آئی سی یو،بچوں کے لئے نرسری اور وینٹیلیٹر کی سہولیات ہمہ وقت مہیا رہیں گی۔اس کے علاوہ دیوبند کے علمائ،سماجی،ادبی وسیاسی شخصیات نے بھی ہاسپٹل کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے دیوبند جیسی چھوٹی بستی کے لئے تحفہ اور تاریخی کار نامہ قرار دیا۔بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید اور دیوبند کے مشہور معروف معالج ڈاکٹر ڈی کے جین نے ہاسپٹل کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعد صدیقی ،احمد صدیقی اور ڈاکٹر سلیم الرحمن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ دیوبند اور آس پاس کے علاقہ کے لوگوں کو اب اپنے گھر پر ہی دہلی،میرٹھ،دہرادون اور چنڈی گڈھ جیسی میڈیکل سہولیات ملنے سے آسانی ہوجائیگی ۔انہوں نے کہا کہ دیوبند جیسی چھوٹی جگہ اس قدر اعلیٰ میڈیکل سہولیات کی دستیابی پورے شہر کے لئے باعث اطمینان اور باعث فخر ہے۔
اس موقع پر مولانا ندیم الواجدی،مولانا سلمان بجنوری، مولانا محمد مدنی ،ڈاکٹر اختر سعید،محمد انس صدیقی،ڈاکٹر نیلم سنگھ،ڈاکٹر منوج سنگھ،ڈاکٹر نفیس احمد،ڈاکٹر ہری کرپال سنگھ تنور،معاویہ علی،ضیاو الدین انصاری،سیٹھ کلدیپ،حاجی ریاض محمود،سہیل صدیقی،عظیم الحق،ریحان الحق،فرحان الحق،خالد انصاری،شاہد سہیل،ارون کمار گپتا،راج کشور گپتا اور دیوبند وقرب وجوار کی معزز شخصیات موجود رہیں۔
سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر