Latest News

ہاشمی کالج میں عشرت حسین میموریل بیڈمنٹن ٹورنامینٹ کا افتتاح ,صوبہ بھر کی 32 ٹیموں کی شرکت۔ ‏

ہاشمی کالج میں عشرت حسین میموریل بیڈمنٹن ٹورنامینٹ کا افتتاح ,صوبہ بھر کی 32 ٹیموں کی شرکت۔ 

امروہہ:(سالار غازی) ہاشمی اسپورٹس کلب امروہہ کے زیر اہتمام ہاشمی گرلس ڈگری کالج میں اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد امروہہ کے مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی مرحوم عشرت حسین کی یاد میں ہوا ٹورنامنٹ کا افتتاح ماہر طب ڈاکٹر شہنشاہ حیدر نے فیتہ کاٹ کر کیا جبکہ مہمان خصوصی سبھاش چند یادو رہے اور صدارت ایس ڈی اؤ محکمہ توانائی سریندر یادو نے کی صوبائی سطحی ان بیڈمنٹن مقابلوں میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے کل 32 ٹیموں نے شرکت کی ڈاکٹر شہنشاہ حیدر نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ کھیل انسانی زندگی کے لئے بیحد ضروری ہیں۔

 چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے کہا کہ مقابلے زندگی کے نشیب و فراز سے واقفیت کا بہترین ذریعہ ہیں مقابلوں میں شرکت سے زندگی سے جڑے تمام حالات سے سامنا ہوتا ہے اور حالات سے مقابلے کا جذبہ بھی بیدار رہتا ہے بولے کھیلوں کے بغیر زندگی ادھوری ہے حصول تعلیم کے ساتھ کھیلوں کو بھی زندگی میں شامل رکھا جائے بولے موجودہ دور کا نوجوان بیحد ہنر مند ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کے لئے صحیح اور بہترین پلیٹفارم تیار کیا جائے اور نوجوانوں کو اپنے ہنر و فنون کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے اس موقع پر ڈاکٹر جمشید اختر دھرمندر کمار جمال منظر ڈاکٹر برہان ہاشمی محمد فیض کنوینر ٹورنامنٹ سید شیبان قادری نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر