Latest News

حمایت کی یقین دھانی کے ساتھ گرجر سماج نے کیا محبوب علی کا پرتپاک استقبال۔

حمایت کی یقین دھانی کے ساتھ  گرجر سماج نے کیا محبوب علی کا پرتپاک استقبال۔

امروہہ:(سالار غازی) ضلع کے نگلیا اسدللہ پر میں گرجر سماج کے زیر اہتمام ایم ایل اے امروہہ و صدر پی اے سی اتر پردیش اور سماج وادی پارٹی لیڈر محبوب علی و رکن قانون ساز اسمبلی اتر پردیش پرویز علی کی حمایت میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا  اس موقع پر محبوب علی نے گرجر سماج کے تمام متحرک لیڈران کا شکفیا ادا کیا اور کہا کہ بی جی پی کی چال بازیوں اور مکد و فریب کا مقابلہ قومی اتحاد سے ہی ممکن ہے بولے بی جی پی سرکاروں نے گرجر سماج کی قربانیوں کو فراموش کیا ہے اور سماج کو کمزور کرنے کی سازش کی ہے محبوب علی نے کہا کہ انتخابی سال میں بی جی پی کی اتر پردیش حکومت کو گرجر سماج کی یاد آی۔

 محبوب علی نے کہا کہ بی جی پی حکومت کی تمام تر پالیسیاں عوام و کسان مخالف ہیں بولے اتر پردیش میں سب سے مہنگی بجلی دی جارہی ہے کسانوں کو انکی فصلوں کا واجب دام بھی نہیں ملتا کورونہ وباء کے دوران سبنے دیکھا کہ صوبہ کی عوام بنیادی سہولیات کے لئے بھٹکتی رہی اور وباء سے جان گوانے والوں کی لاشیں گنگا کے کنارے دیکھی گیں بولے صوبہ بدلاؤ چاہتا ہے اور ہواؤں کا رخ صاف ہے اور عوام اکھلیش یادو کی قیادت والی سماج وادی حکومت کا قیام چاہتی ہے اس موقع پر ویر پال سنگھ شہپال سنگھ منوج پنوار نردو پردھان راجپال سنگھ پون پوار ماسٹر ستویر سنگھ وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر