Latest News

مولاناحبیب الرحمان ثانی لدھیانوی خطۂ ارتداد پنجاب میں مظلوم طبقات کی آواز تھے / مفتی خالدسیف اللہ گنگوہی

 



 
سہارن پور (اسٹاف رپورٹر)
گزشتہ شب  کل ہندمجلس احرار اسلام کے صدر اور جامع مسجد لدھیانہ کے شاہی امام مولاناحبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کی وفات سے صدمہ ہوا ،وہ خطۂ ارتداد پنجاب میں مظلوم طبقات کی ایک مؤثر آواز تھے اناللہ واناالیہ راجعون ، ان خیالات کا اظہار جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ کے شیخ الحدیث اور مہتمم مفتی خالدسیف اللہ نقشبندی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ مولاناحبیب الرحمن ثانی  اپنے خاندانی بزرگوں کی روایتوں کے امین اور قافلۂ حرم کی پاسبانی کے بے باک رہبر تھے ، ان کی شخصیت میں دین وسیاست کا ایجابی خمیر شامل تھا اسی لئے وہ دین وملت کے کئی محاذ پر سرگرم عمل رہے ، مفتی خالدسیف اللہ نے مزید کہا کہ مولانا لدھیانوی بھی اپنے پیش رو اکابر کی طرح سرزمین گنگوہ کے بڑے قدردان تھے اور اسی نسبت سے وہ والدگرامی مولاناقاری شریف احمد گنگوہی کی طرح میرے ساتھ بھی محبت وملاطفت کا سلوک کرتے تھے اللہ ان کے درجات بلند کرے اور صاحبزادۂ محترم مولانامحمدعثمان رحمانی سمیت تمام پسماندگان کو صبروسکون دے ۔
ماہنامہ صدائے گنگوہ کے ایڈیٹر  مفتی محمدساجدکھجناوری نے مولانا لدھیانوی کی رحلت پر اپنے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ رئیس احرار مولاناحبیب الرحمن ثانی کی وفات سے پنجاب اور قریب کی ریاستیں اپنے ایک حوصلہ مند دینی وملی  قائد سے خصوصا محروم  ہوئی ہیں ، وہ ختم نبوت اور دوسرے  دینی وملی شعبوں میں اپنی بساط بھر کاوشوں کیلئے  ہمیشہ یاد کیے جاتے رہیں گے ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر