Latest News

دس کروڑ کووڈ ٹیکہ کاری کے ساتھ یوپی نے قائم کیا ریکارڈ۔

دس کروڑ کووڈ ٹیکہ کاری کے ساتھ یوپی نے قائم کیا ریکارڈ۔
لکھنؤ: اُتر پردیش میں ابھی تک دس کروڑ لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے، یے معلومات اتر پردیش کی یوگی حکومت نے دی ہے۔ ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نونیت سہگل نے ہفتہ کو بتایا کہ کووڈ ٹیکہ کے معاملے میں یوپی پہلے سے ہی ملک میں اول تھا جبکہ کل دوپہر تک دس کروڑ سے زیادہ لوگوں کا ٹیکہ لگانے کا اترپردیش نے دیگر ریاستوں کے لئے ایک سنگ میل قائم کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی شام تک ریاست کی 54.12 فیصدی آبادی نے کووڈ ٹیکے کی پہلی خوراک لے لی تھی۔ کل شام تک 8کروڑ 14لاکھ لوگوں کو ٹیکے کی پہلی خوراک لگائی جاچکی تھی۔ اسی طرح ایک کروڑ 82لاکھ لوگوں نے ٹیکے کی دونوں خوراک لے لی تھیں۔ ریاست میں جمعہ کی شام تک کووڈ ویکسینیشن 09کروڑ 97لاکھ سے زیادہ ہوچکی تھی جس نے کل شام تک دس کروڑ کے ہندسے کو عبور کرلیا۔ یہ کسی ایک ریاست میں ہوئی سب سے زیادہ ٹیکہ کاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر