Latest News

حضرت ابوطالب ہمیشہ اسلام کے حق میں رہیں ہیں: ڈاکٹر اصغر

حضرت ابوطالب ہمیشہ اسلام کے حق میں رہیں ہیں: ڈاکٹر اصغر
 

سید نگلی/ امروہہ:(سالار غازی)  قصبہ سید نگلی کے محلہ سادات میں واقعے عزاخانہ پیر جی میں امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں مجلس منعقد کی گئی جس کا آغاز ڈاکٹر لئق حیدر باقری نے سوزخوانی سے کیا جبکہ مجلس کو ڈاکٹرغلام اصغر رضوی نے خطاب کیا عنوان دیتے ہوئے ڈاکٹر اصغر نے کہا کہ جنابی خدیجہ کی دولت اسلام کو پھیلانے میں مفید تھی اور حضرت ابوطالب کا بیٹا اسلام کو بچانے میں کام آیا ، ابوطالب کی اولادیں آج تک اسلام اور انسانیت کےحق میں آواز بلند کرتے رہے ہیں کوئی مسلمان ان کے احسان کو فراموش نہیں کرسکتا دس محرم کو کربلا کے میدان میں رسول کے نواسے امام حسین کو انکے ٧١ ساتھیوں کےساتھ بےدردی سے قتل کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے پہلی دہشت گردی کےخلاف اٹھنے والی آواز حضرت امام حسین کی تھی جو آج بھی آواز حق و صداقت ہےانہوں نےکہا کہ ہمیں حضرت امام حسن کے صبر و ضبط تعلیمات اسلام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے آج کے پر آشوب ماحول میں مولا حسین کی تعلیمات سے ہی حالات و معاشرے کی برایوں کو ختم کیا جا سکتا ہے کربلا کی شہادت کو سن کر عزادار غمگین ہو گئے اس موقع پرکافی عزادار موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر