Latest News

کچرے کو ٹھکانہ لگانے کے لیے عوامی شرکت کےساتھ آگاہی مہم چلائی گئی۔

کچرے کو ٹھکانہ لگانے کے لیے عوامی شرکت کےساتھ آگاہی مہم چلائی گئی۔


امروہہ:(سالار غازی)  کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانہ لگانے اور انتظام کے لیے عوامی شرکت کےساتھ عوامی آگاہی مہم چلائی گئی تاکہ خشک کچرے اور گیلےکچرے کی صورت میں علیحدہ علیحدہ جمع کیا جا سکےجس کےتحت ایگزیکٹو آفیسرنگر پالیکا پریشد امروہہ چیئرپرسن نگرپالیکا پریشد امروہہ میونسپل افسران اوراننروہیل کلب ممبران
نےمشترکہ طورپرگھرگھرجاکرلوگوں کواس بابت بیدارکیا۔

 اس بیداری وفد نےلوگوں کو خشک فضلہ کیا ہےاورگیلا فضلہ کیا ہوتا ہےاس کوالگ الگ کرنےکےفایدے بتایےگئےنیز یہ بھی بتایا کہ دنیا میں سوکھےاورگیلےفضلےسےکس طرح کھاد تیار کیا جاتا ہےاسےکس طرح الگ کیا جائےالگ الگ کچرااکٹھا کرنےکا کیا فائدہ ہے اس موقعے پر وفد نے لوگوں سےخصوصی ملاقات کرتے ہوے کہا کہ ہمیں ماحولیاتی توازن کے لیے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے.

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر