Latest News

نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس فرنٹ نے مولانا کلیم صدیقی کی با عزت رہائی کا کیا مطالبہ، ‏

نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس فرنٹ نے مولانا کلیم صدیقی کی با عزت رہائی کا کیا مطالبہ، مولانا صدیقی کا ملک میں امن وشانتی کو عام کرنے وبھائی چارک اشتراک کو مضبو ط کرنے میں اہم کردار:انور امرتسری
مولانا کلیم کی گرفتاری سے ملک کا دستور اور اس کا آئین بھی مجروح ہوا ہے
 مذہبی رہنما، سیاسی لیڈران وسماجی کارکنان مصلحت چھوڑ مضبوط لائحہ عمل کریں تیار

نئی دہلی:(پریس ریلیز) عالمی شہرت یافتہ تنظیم نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس فرنٹ نے داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کی قانونی حراست پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صدیقی پر لگے الزامات اور ان کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوںنے ہمیشہ ملک میں آپسی بھائی چارے کو جوڑنے اور ملک میں تمام سیکولر لوگوں سے مل کر امن و شانتی کے قیام کی کوشش کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس فرنٹ کے قومی سربراہ و سینئر جرنلسٹ انور امرتسری ،قاسمی،ندوی نے میڈیا سے رو بہ رو ہوتے کیا۔میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مولانا امرتسری نے کہا کہ کلیم صدیقی کا شمار بھارت کے ان مشہور لوگوں میں ہے جو ملک کے اتحاد،اس کی سلامتی اور اسکے سیکولر ڈھانچے کو ہمیشہ مضبوطی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر