Latest News

مشہور بستی رائےپور علاقہ میں معمولی بات کو لیکر دونوجوانوں نے میاں بیوی پر پیٹرول ڈال کر لگا دی آگ۔

مشہور بستی رائےپور علاقہ میں معمولی بات کو لیکر دونوجوانوں نے میاں بیوی پر پیٹرول ڈال کر لگا دی آگ۔
فوٹو: ملزموں کو لے جاتی ہوئی پولیس

دیوبند:(سمیر چودھری ) موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈالنے کو لیکر ہوئے معمولی تنازعہ میں دو شرپسند نوجوانوںنے میاں بیوی کے اوپر پیٹرول ڈال کر آگ لگادی،جس سے موقع پر افراتفری مچ گئی اور لوگوں نے بمشکل آگ پر قابو پایا ،واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور شدید طورپر زخمی میای بیوی کو فوری طورپر اسپتال میں داخل کرایاگیا،جہاں ان کے علاج کیا جارہاہے، پولیس نے متاثرین کی بیٹی کی تحریر پر معاملہ درج کرکے دونوں شرپسند نوجوانوں کو گرفتار کرلیاہے۔
موصولہ تفصیل کے مطابق سہارنپور کی تحصیل بہٹ علاقہ کی مشہور بستی رائے پور کے گاو ¿ں مروڑ گڑھ میںگزشتہ روز یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ،جب بائک سوار دونوجوان ایک پان کی دکان پر بائک میں پیٹرول ڈلوانے پہنچے (مذکورہ دکاندار شخص دکان پر دیہی علاقہ ہونے کے سبب پیٹرول بھی فروخت کرتا ہے )۔ دکاندار راجندر سے پیٹرول ڈلوانے کو لیکر محض پانچ روپیہ کے لئے دونوں فریق میں تنازعہ ہوگیا،جس کے بعد دونوں نوجوانوں نے راجندر (60) اور اس کی بیوی کملیش (55) پر پیٹرول ڈال کر آگ لگادی،اس دوران موقع پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ، چیخ و پکار سن کر موقع پر پہنچے لوگوں نے میاں بیوی کو بچایا اور ملزم نوجوانوں کو پکڑ لیا۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے شدید طور پر زخمی ہوئے میاں بیوی کو اسپتال میں داخل کرایا۔ متاثرین کی بیٹی نے ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔دوسری طرف ایک ملزم کو میڈیکل کے لیے بہٹ سی ایچ سی لے جایا گیا ،جہاں سے وہ پولیس حراست سے فرار ہو گیا اور جمنا نہر میں اس نے چھلانگ لگا دی۔ تاہم بعد میں گاو ں والوں کی مدد سے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔اس معاملے میں پولیس نے متاثرین کی بیٹی کی شکایت پر ملزم شاہ ویز ولد داود اور دشمود ولد راشد ساکن گاوں عالم پور عماد پور کے خلاف رپورٹ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیاہے ۔ پولیس کے مطابق معمولی تنازعہ کے بعد دونوں نوجوانوں نے قریب ہی رکھا ہوا پٹرول پھینک کر راجندر اور اس کی بیوی کو آگ لگا دی، اس دوران ملزموں کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگ گئی۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر