Latest News

نئی نسل کی تربیت دین و مذہب اور سنت کے مطابق کی جائے:صبا حسیب صدیقی



 نئی نسل کی تربیت دین و مذہب اور سنت کے مطابق کی جائ

موجودہ زمانہ اتدادی صورتحال میں نسلوں کا تحفظ ضروری : صبا ص

دیوبند،          پبلک گرلز انٹر کالج کی پرنسپل صبا حسیب صدیقی نے کہا کہ اس وقت ہم ارتدادی دور سے گذر رہے ہیں اسلئے نسل نو کو دین ومذہب سنت رسول، اللہ کے احکامات اور قرآنی ہدایات سے واقف کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ جاری بیان میں صبا حسیب نے کہا کہ قرآن مجید ایک مکمل نظام حیات ہے اور قرآن میں واضح پیغام ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو نارِ جہنم سے بچانے کی کوشش کرو کیونکہ جہنم سے بچ جانا اور جنت پالینا ہی انسان کی اصل کامیابی ہے۔ 

    صبا حسیب صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکام اور سنت رسول کے مطابق عمل پیرا رہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں دین کے تقاضوں کو پورا کریں نیز اپنے اہل وعیال واہل خانہ کی اصلاح کے لئے پوری پوری کوشش کریں۔اسی طرح سورة التوبہ میں مومن مردوں اور مومن عورتوں کے امتیازی اوصاف میں بیان کیا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے باہم رفیق ہیں،نیکی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں۔نماز کا اہتمام کرتے ہیں زکوة کی ادئیگی کی پابندی کرتے ہیں ،اللہ واس کے رسول کی اطاعت میں سرگرم رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رفاقت ودوستی اور بھائی چارگی کے تقاضوں میں سے یہ ہے کہ ایک دوسرے کو نیکی کی دعوت دی جائے اور برے کاموں سے روکنے کی کوشش کی جائے۔صبا حسیب نے کہا کہ احادیث میں بیان کردہ روایت بھی یہی ہے کہ اس سے بڑھ کر کسی کی خیر خواہی اور کیا ہوسکتی ہے کہ اس کو نیکی کی راہ اختیار کرنے کے لئے کہا جائے اور گناہ کے کاموں سے باز رکھنے کی کوشش کی جائے اس کے علاوہ سورة العصر میں بھی یہ حقیقت واضح کی گئی ہے کہ کس کو حقیقی نفع نصیب ہوگا اور عظیم خسارہ سے دوچار ہوگا اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے احکامات سنت رسول اور قرآنی ہدایات پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر