Latest News

سہارنپور کے اس بی جےپی کے رکن اسمبلی کے خلاف سی ایم یوگی سے کی گئی شکایت۔

سہارنپور کے اس بی جےپی کے رکن اسمبلی کے خلاف سی ایم یوگی سے کی گئی شکایت۔
سہارنپور: سہارنپور کے حقیقت نگر کے باشندہ نے وزیراعلیٰ پورٹل پر بی جے پی ایم ایل اے دیویندر نم کے خلاف سی ایم یوگی کو ایک شکایتی خط بھیجا ، جس میں الزام لگایا گیا کہ رکن اسمبلی نے اس کے پلاٹ پر قبضہ کیا ہے ۔
حقیقت نگر کے رہائشی ستیش کمار نے رام پور منیہاران کے بی جے پی کے ایم ایل اے دیویندر نم کے خلاف وزیر اعلیٰ کو شکایتی خط بھیجا ہے ، ستیش کمار نے ایم ایل اے پر الزام لگایا کہ اس کا دہلی روڈ پر ایک پلاٹ ہے ، جس پر ایم ایل اے نے قبضہ کر رکھا ہے۔ اس کا کیس ریونیو کورٹ میں بھی چل رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ایم ایل اے دیویندر نم نے کہا کہ ستیش کمار کی جانب سے ان کے خلاف کافی عرصے سے جھوٹی شکایات کی جا رہی ہیں ، جبکہ کیس 35 سال پرانا ہے اور ہمارے پاس پلاٹ کے تمام دستاویزات ہیں اور فیصلہ بار بار ہمارے حق میں آیاہے۔ ستیش کمار سیاسی رنجش کے سبب ان کے خلاف اس طرح کی شکایت کررہاہے، جبکہ معاملہ 35 سال پرانا ہے اور تب سے ہی یہعدالت میں ہے۔ ، ایم ایل اے نے بتایا کہ نچلی عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے ، اب معاملہ ہائی کورٹ میں چل رہا ہے ، ستیش کمار پلاٹ کو اپنا قرار دے انہیں سیاسی سازش کے تحت اسے بدنام کیا جا رہا ہے ، جبکہ ستیش کمار کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نوابی ہے اور اس کے بعد سے اس کا کیس عدالت میں چل رہا ہے ۔دونوں فریق ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں لیکن اب فیصلہ ہائی کورٹ سے آئیگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر