Latest News

اکابرین دیوبند کی آرام گاہ ’قاسمی قبرستان ‘زیر آب، لوگوں میں میونسپل بورڈ کے تئیں سخت ناراضگی

اکابرین دیوبند کی آرام گاہ ’قاسمی قبرستان ‘زیر آب، لوگوں میں میونسپل بورڈ کے تئیں سخت ناراضگی۔

دیوبند:(سمیر چودھری)دیوبند میں مسلسل ہونے والی بارش کے سبب پورے شہر کے نشیبی علاقے خاص طورپر خانقاہ کا وی آئی پی سمجھا جان والا علاقہ پوری طرح سے پانی سے لبریز ہے، حالانکہ بارش رکنے کے باوجود بھی پانی کی نکاسی بہتر طورپر نہ ہونے کی وجہ سے قاسمی قبرستان اور اطراف کے پورے علاقے اور تعلیمی اداروں میں کئی کئی فٹ پانی بھرا ہواہے، اس سلسلہ میں میونسپل بورڈ سے گزشتہ تین ہفتے سے شکایات کی جارہی ہےں لیکن اس پر خاطرخواہ توجہ نہیں دی گئی ،جس کے سبب صورتحال تاہنوز جوں کی توں ہے،بلکہ مسلسل بارش ہونے کے سبب ان علاقوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ 

قاسمی قبرستان جہاں ممتاز و موقر اکابرین دیوبند مدفون ہیں وہاں کی تمام قبریں پانی میں ڈوب گئی ہےں۔قبرستان انتظامیہ اور ان علاقوں میں واقع پبلک گرلز انٹر کالج،مدنی آئی ٹی آئی اور دیگر اداروں کے ذمہ داران مسلسل صفائی اور پانی کی نکاسی کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے اُس سطح پر صفائی کا بندوبست نہیں کیا جارہاہے ،جس کی اس وقت یہاں ضرورت ہے، حالانکہ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مسلسل نالوں کی صفائی کرائی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود اس علاقہ سے پانی کی نکاسی کی فی لوقت کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ اس علاقہ کے پانی نکاس کی جگہ پر غیر قانونی طریقہ سے تعمیر کرکے نکاسی کا راستہ تقریباً بند کردیاگیاہے،جس کی وجہ سے چاروں طرف بارش کا پانی گزشتہ تین ہفتوں سے بھرا پڑا ہے۔ وارڈممبر نمائندہ سید حارث کا کہناہے کہ مسلسل صفائی ٹیم کے ساتھ صفائی کے کام کو انجام دیا رجاہے اور جہاں جہاں سے نالے بند ہیں ان کو کھلوایا جارہاہے ،جلد ہی پانی کی نکاسی کی صورت کو بہتر بنایا جائے گا۔ادھر شہرکے لوگ اس بات کو لیکر بھی فکر مند نظر آرہے ہیں کہ اگر اس دوران قاسمی قبرستان میں تدفین کی ضرورت پیش آگئی تو اس صورت میں کیا ہوگا؟ وہیں اکابرین دیوبندسے عقیدت رکھنے والے اور قبرستان پہنچ کر فاتحہ خوانی کرنے والے افراد میں بھی سخت تشویش اور میونسپل بورڈ کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر