ٹھاکر سماج نے عمر علی خاں کو تلوار دےکر اور پگڑی باندھ کر دیا اعزاز۔
اس موقع پر ٹھاکر سماج کے لوگوں نے پگڑی باندھ اور تلوار دے کر عمرعلی خاں کو اعزاز دیا اور کہاکہ اس مرتبہ عمر علی خاں کو بہٹ اسمبلی حلقہ سے جتاکر اسمبلی میں بھیجے گیں۔ اس موقع پر عمر علی خاں نے کہاکہ مرکز اور صوبہ کی بی جے پی حکومت سے عوام پوری طرح عاجز آچکے ہیں، یہ حکومت سابق اکھلیش حکومت میں صوبہ میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کواپنا لیبل لگاکر پیش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ پھر صوبہ میں اکھلیش یادو کی حکومت بنے گی کیونکہ سماجوادی حکومت میں بے پناہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور بغیر کسی بھید بھاو¿ کے سماجوادی پارٹی سبھی طبقات کو مساوی حقوق دیتی ہے اسلئے تمام طبقہ کی متفقہ حمایت سے صوبہ میں ایک مرتبہ پھراکھلیش یادو وزیر اعلیٰ بنے گیں۔ اس سے قبل ٹھاکر سماج کے لوگوں نے عمر علی خاںکے سر پر پگڑی باندھی اور انہیں تلوار دے کر اعزاز سے نوازا گیا ،ساتھ ہی لوگوں نے کہاکہ اس مرتبہ عمر علی خاں کو بہٹ سیٹ سے جتاکر اسمبلی بھیجا جائیگا۔ اس دوران ٹھاکر بادشاہ سنگھ،اجے سنگھ،ٹھاکر وریندر،موہت رانا،مونٹی رانا،بلراج سنگھ اور شبھم رانا سمیت درجنوں لوگ موجودرہے۔
0 Comments