Latest News

یو پی ایس سی میں محمد عاصم نے اردو میڈیم سے حاصل کی شاندار کامیابی، محمد عاصم نے ثابت کردیا ہے کہ اردو زبان ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہے ۔ڈاکٹر طاہر قمر

یو پی ایس سی میں محمد عاصم نے اردو میڈیم سے حاصل کی شاندار کامیابی، محمد عاصم نے ثابت کردیا ہے کہ اردو زبان ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہے ۔ڈاکٹر طاہر قمر

فوٹو: بائیں ڈاکٹر طاہر قمراور دائیں آئی اےایس محمد عاصم

دیوبند،26ستمبر(رضوان سلمانی) دھولیا کے محمد عاصم نے یو پی ایس سی میں اردو میڈیم سے امتحان دیکر اور 558 ویں رینک حاصل کرکے ثابت کر دیا ہے کہ اردو زبان سے بہت سے معرکے سر کیے جا سکتے ہیں۔اس کے لیے محمد عاصم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے معروف شاعر و انجمن ترقی اردو ادب کے صدر و بانی ڈاکٹر طاہر قمر میران پوری نے محمد عاصم کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے۔انکا کہنا تھا کہ محمد عاصم نے ان اردو دشمنوں کے منھ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے جو اردو زبان کو ترقی کے زینے چڑھنے میں رکاوٹ مانتے رہے ہیں ۔انھوںنے کہا کہ شروع ہی سے اردو میڈیم سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے محمد عاصم نے یو پی ایس سی امتحان پاس کرکے نہ صرف اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے بلکہ اردو داں طبقے میں بھی اپنی صلاحیت و قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ امید کی جانی چاہیے کہ مستقبل میں بھی دیگر نوجوان ان سے تحریک حاصل کرکے اردو میڈیم سے اعلیٰ امتحان میں اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہویے اردو زبان کے شیدائیوں کو خوش ہونے کا موقع فراہم کریں گے۔وہیں دوسری جانب محمد عاصم کی کامیابی پر دیوبند کے ادبی وعلمی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

مشہور ومعروف قلمکار مولانا نسیم اختر شاہ ،ڈاکٹر عبید اقبال عاصم،وقاص ہاشمی،رضوان سلمانی،فہیم صدیقی،عارف عثمانی،سمیر چودھری اور اسکولوں وکالجوں کے اردو اساتذہ نے محمد عاصم کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اردو کے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عاصم کی کامیابی ان کے لئے قابل تقلید ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اردو میڈیم کے طلبہ وطالبات بھی مذکورہ امتحان میں شرکت کرکے نمایا ں کامیابی حاصل کریں

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر