Latest News

پنچایتی گھر کے تنازعہ کو لیکر رنکھنڈی میں فائرنگ،واقعہ کے بعد خوف و دہشت کے ماحول۔

پنچایتی گھر کے تنازعہ کو لیکر رنکھنڈی میں فائرنگ
واقعہ کے بعد خوف و دہشت کے ماحول۔

دیوبند:(رضوان سلمانی) دیوبند کے قریبی گاوں رنکھنڈی میںپنچایت گھر کو لیکر سابق پردھان اور گاوں کے باشندوں میں تنازعہ ہوگیا، پتھراو اور فائرنگ بھی ہوئی ،جس سے گاوں میں افراتفری مچ گئی، موقع پر پہنچی پولیس نے حالات کو قابومیں کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لیا، پولیس نے سابق پردھان سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ قائم کرلیاہے، تفصیل کے مطابق رنکھنڈی گاوں میں پنچایت گھر واقع ہے، جہاں گاوں کے باشندہ شادی تقریب اور پنچایت وغیرہ کا انعقاد کرتے ہیں،آج صبح بارات گھر کو لیکر سابق پردھان کے شوہر دنیش کمار اور گاوں کے باشندوں کے درمیان بڑا تنازعہ ہوگیا، اس دوران پتھراو اور فائرنگ سے گاو ں میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور سابق پردھان کے شوہر سمیت کئی افراد کو حراست میں لیکر دیوبند کوتوالی لے آئی۔

گاوں کے باشندوں کا الزام ہے کہ سابق پردھان گرام پنچایت کی زمین پر تعمیر کئے گئے پنچایتی گھر کو ذاتی ملکیت سمجھ کر قبضہ کرنے کی کوشش کررہاہے، رنکھنڈی کی گلال پٹی کے رہنے والے سنجے نے پولیس کو تحریر دے کر سابق پردھان کے شوہر دنیش کمار اور ان کے بھانجے پنچایت گھر میں چل رہی میٹنگ کے دوران گاو ¿ں کے باشندوں کے اوپر اسلحہ سے فائرنگ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ فائرنگ میں کئی گاوں کے باشندے بال بال بچے ہیں، وہیں سابق پردھان کے شوہر دنیش کمار کاکہناہے کہا انہوں نے اپنی جیب سے 17 لاکھ روپیہ لگاکر اس پنچایت گھر کی تعمیر کرائی تھی،اس رقم کو پنچایت کمیٹی یا گاو ¿ں کے باشندے واپس کریں، ادھر رنکھنڈی میں ہوئے تنازعہ کے بعد دونوں فریق دیوبند کوتوالی پہنچے جہاں ان کے درمیان فیصلہ کرانے کی کوشش کی جانے لگی،ایک فریق کاکہنا تھا کہ سابق پردھان اپنا سامان وہاں نکال لیں جبکہ دوسرا فریق مذکورہ پنچایت گھر پر خرچ کی گئی اپنی رقم کو واپس کرنے کی بات کہہ رہاتھا، خبر لکھے جانے تک کوئی فیصلہ یا سمجھوتہ طے نہیں ہوپایا تھا۔ تھانہ انچارج یوگیش شرما نے بتایا کہ سابق پردھان کے گھر والے گزشتہ دو روز سے پنچایت گھر میں ہی رہ رہے تھے ،اسی کو لیکر یہ تنازعہ ہواہے۔سنجے کی تحریر پر پولیس نے سابق پردھان ریکھا، اس کے شوہر دنیش کمار اور بھانجے وکاس کمار کے خلاف دفعہ307 کے تحت مقدمہ قائم کرلیاہے اور پولیس نے موقع سے دنیش کمار اور وکاس کمار گرفتار کرلیاہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ویڈیو میں دنیش کمار سیدھے فائرنگ کرتے ہوا نظر آرہاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر