Latest News

سماج وادی پارٹی کی سرکار بننے پر عوام پر ہویے ہر ظلم و زیادتی کا حساب کیا جاےگا : محبوب علی ‏

سماج وادی پارٹی کی سرکار بننے پر عوام پر ہویے ہر ظلم و زیادتی کا حساب کیا جاےگا : محبوب علی 
امروہہ میں کمیٹی توسیع اور کارکنان اجلاس کا انعقاد ، ایم یل سی پرویز علی کی بھی شرکت ،دوسری جماعتوں سے درجنوں لیڈران سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
امروہہ (سالار غازی)   کمیٹی توسیع اور کارکنان اجلاس کا انعقاد شہر سماج وادی پارٹی امروہہ کے زیر اہتمام آزاد روڈ واقعے ایک میرج ہال میں ہوا اس دوران مہمان خصوصی کے بطور موجودہ ایم ایل اے امروہہ اور سابق کابینہ وزیر حکومت اتر پردیش و صدر پی اے سی اتر پردیش سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر حاجی محبوب علی مہمان زیوقار کے طور پر رکن قانون ساز کونسل اتر پردیش حلقہ مرادآباد بجنور پارٹی کے نوجوان لیڈر پرویز علی نے شرکت کی اجلاس کی صدارت ضلع صدر سماج وادی پارٹی امروہہ نرموج یادو نے کی جبکہ پروگرام کے کنوینر شہر صدر ڈاکٹر آفتاب سیفی تھے۔
 اس دوران بڑی تعداد میں دوسری جماعتوں سے سماج وادی پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے والے سیاسی لوگوں کا سماج وادی پارٹی میں محبوب علی پرویز علی اور ضلع و شہر صدر کے ذریعے پرتپاک استقبال کیا گیا خطاب کے دوران تمام ہی مقررین نے موجودہ حکومت کے دوران درپیش مسائل کا ذکر کیا اور بی جی پی سرکار کو صوبہ کے اقتدار سے ہٹانے کا بھی عزم کیا رکن قانون ساز اسمبلی اتر پردیش حاجی پرویز علی نے کہا کہ آئندہ سال اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج ابھی سے صاف ہونے لگے ہیں مکمل اکثریت کے ساتھ سماجی وادی پارٹی حکومت سازی کرنے جا رہی ہے اور اتر پردیش کو 2022 میں ایک مظبوط مستحکم اور عوام کے حق میں فیصلے کرنے والی سماج وادی پارٹی کی سرکار ملنے جا رہی ہے بولے موجودہ اور آنے والا وقت سیاسی اعتبار سے بہت نازک ہے بولے بی جی پی چال بعض جماعت ہے اور انکی چال بازیوں سے ہوشیار رہکر اور مظبوط ارادوں کے ساتھ اتحاد کو فروغ دینا اور بی جی پی سے مقابلہ کرنا ہوگا بولے بہت سے نیے نیے لوگ آپکے بیچ آسکتے ہیں آپکو برغلا نے کی کوشش کر سکتے ہیں سبکو جواب صرف سمجھداری کے ساتھ ووٹ کر ہی دیا جاسکتا ہے۔

موجودہ ایم ایل اے امروہہ سابق کابینہ وزیر اور صدر پی اے سی اتر پردیش حاجی محبوب علی نے بھی موجودہ حکومت پر زبردست حملہ کیا کہا کہ بی جی پی حکومت نے ملک و صوبہ کو بربادی کی کگار پر پہنچا دیا ہے بولے سماج کا ہر طبقہ موجودہ حکومت سے نجات اور اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کی سرکار بنانا چاہتا ہے محبوب علی نے کہا کہ کسان نوجوان مزدور تاجر طالب علم تمام ہی لوگ اس سرکار سے بد زن ہیں اور ترقی پسند سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو کو صوبہ کا اقتدار سونپنے کے لئے بیقرار ہیں۔
 محبوب علی نے کہا کہ صوبہ میں ہر ادارہ دھاندھلی پر آمادہ ہے بولے عوام پر مہنگائی کے ساتھ بجلی کی دشواریوں اور بدعنوان افسران کا بھی سامنا ہے بولے سرکار بدلنے پر اور سماجوازدی پارٹی کی سرکار بننے پر عوام پر ہویے ہر ظلم و زیادتی کا حساب کیا جاےگا۔

اس موقع پر ڈاکٹر آفتاب سیفی ششر صدر سماج وادی پارٹی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا جبکہ عبد القیوم رائنی حاجی ناصر صدیقی نسیم احمد خاں حاجی اقرار احمد انصاری دانش صدیقی عالم لطیف مختار نقوی نرموج یادو ششکانت گوئل ویربحان سنگھ فہیم شاہنواز عقیل انصاری خورشید سیفی زبیر سیفی شزہد سیفی وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر