Latest News

انجینئر محمد انور’ فخر الدین علی احمد کمیٹی‘ کے ممبر نامزد


 


 انجینئر محمد انورفخر الدین علی احمد کمیٹیکے ممبر نامزد

بی جے پی ضلع صدر کی رہائش گاہ پر منعقد پروگرام میںپیش کی گئی مبارکباد

دیوبند: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ متعدد اقلیتی کمیٹیوں میں نئے ممبران کی نامزدگی کی جارہی ہے، اسی تناظرمیں گزشتہ روز حکومت کے ذریعہ اترپردیشفخرالدین علی احمد میموریل کمیٹیکااعلان کیاگیا،جس میں دیوبند کے باشندہ اور بی جے پی اقلیتی سیل کے علاقائی صدر انجینئر محمد انور کو شامل کیاگیا،محمد انور کی نامزدگی پر کارکنان نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔

یوپی حکومت کے ذریعہ اترپردیش فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی کے عاملہ کی تشکیل دی گئی،جس میں اطہر صغیر زیدی کو صدر،جبکہ ڈاکٹر جہاں آرا ءکو ممبر، انجینئر محمد انور کو ممبر،طارق صدیقی کو ممبر اور ڈاکٹر شمس پرویز دیوریہ کو ممبر کے طورپر نامزد کیاہے۔ انجینئر محمد انور کو مذکورہ کمیٹی میں شامل کئے جانے پر یہاں بی جے پی کارکنان نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ 

اس سلسلہ میں ایک تہنیتی میٹنگ کا انعقاد سرائے کہاران میں واقع بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہندر سنگھ سینی کی رہائش پر ذکیاگیا،جس میں انجینئر محمد انور کی گلپوشی کرکے ان کا استقبال کیاگیا اور انہیں مٹھائی کھلاکر مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مہندر سنگھ سینی نے کہاکہ انجینئر محمد انور پارٹی کے بہت محنتی اور جاں نثار کارکن ہےں، جوہمیشہ پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے سرگرم رہتے ہیں،اتنا ہی نہیں اقلیتی طبقہ میںانہوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے بہت اہم کام کئے ہیں،اسلئے حکومت یوپی نے انہیں یہ بڑا اعزا دیاہے،جس کا درجہ ریاستی وزیر کے برابر ہوتاہے۔

اس موقع پر انجینئر محمد انور نے یوگی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے جس اعتماد کے ساتھ انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اسے پوری دیانتداری کے ساتھ انجام دینگے اور سماج کو پارٹی اور حکومت کی فلاحی اسکیموں سے روشناس کرائینگے۔ انجینئر محمد انور نے بتایاکہ مذکورہ کمیٹی میں مغربی یوپی سے صرف مجھے شامل کیاگیاہے، جس کے لئے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شکرگزار ہوں ۔ اس موقع پر راجو،مرغوب،محمد انس،ہارون،مرتضیٰ قریشی،عمران وغیرہ نے انہیں مبارکباد دی۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر