Latest News

شہر اور دیہی علاقوں میں پھیلا وائرل بخارسرکاری اور پرائیویٹ اسپتال میں بخار کے مریضوں میں اضافہ

شہر اور دیہی علاقوں میں پھیلا وائرل بخار
سرکاری اور پرائیویٹ اسپتال میں بخار کے مریضوں میں اضافہ
دیوبند:(رضوان سلمانی ) اس وقت وائرل بخار نے ضلع سہارنپور اپنی زد میں لے رکھاہے اور روز بروزو وائرل بخار کے مریضوں میں اضافہ ہورہاہے، فی الوقت گھر گھر بخار کے مریض موجودہیں،جس کے سبب شہری اور دیہی علاقوں کے سرکاری اسپتالوں میں بخار کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، معقول انتظامات نہ ہونے کے سبب بخار کے نازک مریضوں کو پرائیویٹ یا پھر ضلع اسپتال میں ریفر کیاجارہاہے۔ سہارنپور کے ایس بی ٹی ضلع اسپتال کی ایمر جنسی میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، عالم یہ ہے کہ یہاں پر روزانہ پچاس سے زائد بخا رکے مریض علاقہ کے لئے پہنچ رہے ہیں،بہت سے مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا جارہاہے ،بہتر صحت کی سہولیات نہ ملنے کے سبب لوگ پریشان بھی ہے، ضلع اسپتال کی او پی ڈی میں بھیڑ کم نہیں ہورہی ہے، سبھی ڈاکٹروں کے کلینک کے باہر مریضوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں،اس میں سب سے زیادہ بخار کے مریضوںکی قطار ہے، یہی نہیں علاج کرانے کے لئے آنے والے مریض کووڈگائیڈ لائن بھی عمل نہیں کررہے ہیں،دیوبند میں بھی بخار کے مریضوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے، سرکاری اسپتال کے علاوہ یہاں پرائیویٹ اسپتال میں بھی بخار کے مریض بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں، ویسے ابھی تک ضلع میں ڈینگو بخار کی کوئی تصدیق نہیں ہوپائی ہے، مگر لوگ ٹائیفائیڈ اور ڈینگو سے خوف زدہ ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بھی صاف صفائی حالانکہ صاف صفائی کے نظم کئے جانے کے دعوے کئے جارہے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس نظر آتی ہے۔ ادھر چھٹل پور علاقہ کے فتح پور سرکاری اسپتال میں بخار کے متاثر مریضوں کا آنا برابر جاری ہے ،اسپتال کے انچارج ڈاکٹر کپل دیو نے بتایاکہ اسپتال میں روزانہ تقریباً پچیس سے تیس بخار کے مریض پہنچ رہے ہیں، زیاتر مریض وائرل سے متاثر ہیں، ایک دو مریضوں میں ٹائیفائیڈ کی علامتی بھی پائی گئی ہیں، جبکہ گاگلہیڑی کے سرکاری اسپتال میں بھی بخار سمیت دیگر مرض کے مریض پہنچ کر اپنا علاج کرارہے ہیں، وہاں پر بھی زیادہ تر بخار کھانسی،زکام اورکھاج کھجلی کے مریض آرہے ہیں،ہروڑہ اسپتال کے انچارج ڈاکٹر مکیش نے بتا کہ اسپتال میں بخار سمیت دیگر بیماریوں کے مریض پہنچ رہے ہیں، بخار پندرہ سے بیس
مریض روزانہ اسپتال پہنچ رہے ہیں، نانوتہ علاقہ میں بخار کے تیس سے چالیس مریض روزانہ اسپتال پہنچ کردوائی لے رہے ہیں،اسپتال کے انچارج ڈاکٹر پرمود کمار کے مطابق ابھی تک سرکاری اسپتال میں ڈینگو،یا ملیریا کا کوئی مریض نہیں پایاگیاہے۔ شہر سمیت دیہی علاقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے گھر گھر جاکر سروے بھی کیا جارہاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر