Latest News

فیس بک پر بڑے گھرانوں کے نوجوانوں جال میں پھنسا کر بلیک میل کر رہی فرضی انکاؤنٹ بناکر کچھ لڑکیاں۔

فیس بک پر بڑے گھرانوں کے نوجوانوں کو جال میں پھنسا کر بلیک میل کر رہی فرضی انکاؤنٹ بناکر کچھ لڑکیاں۔
دیوبند: (رضوان سلمانی) فیس بک انٹر نیٹ میڈیا پر اب نیا ٹرینڈ چل رہاہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعہ سے نوجوانوں کو کچھ لڑکیاں اپنے جھوٹے عشق میں پھنساتی ہیں، اس کے بعد ان کی فحش ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے لگتی ہیں، خاص بات یہ ہے کہ یہ لڑکیاں بڑے گھرانوں کے نوجوانوںکو تلاش کرتی ہیںتاکہ وہ اپنی عزت بچانے کے لئے رقم کو آسانی سے دے سکیں، سہارنپور کے سائبر تھانہ کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں تھانہ میں 172 شکایتیں اسی طرح کی موصول ہوئی ہیں، جب پولیس نے اس کی تحقیقی کی تو زیادہ تر فیس بک آئی ڈی دہلی کے رہنے والے نوجوانوں نے تیار کی ہوئی ہے، جب کہ آئی ڈی پر امریکہ روس،جاپان وغیرہ کی لڑکیوں کی تصویریں لگا دی جاتی ہیں، فیس بک کے ذریعہ سے ایک لڑکی کے عشق میں پھنسے سہارنپور کے محلہ حقیقت نگر کے ایک تاجر کے بیٹے نے بتایاکہ اس کے پاس تقریباً تین ماہ قبل ایک علینا نام کی لڑکی کی فرینڈ ریکویسٹ آئی تھی، اس لڑکی نے میسنجر کے ذریعہ اس سے گفتگو کرنا شروع کردی ،میسنجر پر اس نے اپنا واٹس ایپ نمبر بھیج دیا ،کچھ روز بعد لڑکی ویڈیو کال کرنے لگی، دیکھنے میں علینا امریکہ رہنے والی لگ رہی تھی اور وہ اپنے آپ کو امریکہ کی بتاتی تھی ،ایک روز علینا نے اس نوجوان سے کہاکہ وہ بوتھ روم میں جائے اور ویڈیو کال کرے ،نوجوان نے ایسا ہی کیا ،کچھ دیر بعد کچھ دیر بعد نوجوان کی ویڈیو علینانے واٹس ایپ پر بھیج دی ،جس میں نوجوان فحش دکھائی دے رہاتھا اور ساتھ میں وہ لڑکی بھی نظر آرہی تھی،جس کے بعد علینا نام کی لڑکی نے اسے بلیک میل کرنا شروع کیا اور اپنا پی ٹی ایم نمبر بھیجا اور 30 ہزا رروپیہ کامطالبہ کیا،جس کے بعد نوجوان نے سائبر تھانہ میں شکایت درج کرائی، جس کی تحقیق چل رہی ہے۔ فیس بک پر ان باتوں کا خیال رکھیں۔فیس بک پر اپنے جان پہچان والے دوستوں کی ہی ریکویسٹ قبول کریں،انجان لڑکی سے کبھی بھی ویڈیو کال پر بات نہ کریں، واٹس ایپ کوئی بھی اپنا فوٹو یا پھر اپنے اہل خانہ کا فون نمبر نہیں بھیجیں،اگر کوئی آپکو بلیک میل کریں تو فوراً سائبر تھانہ کو اطلاع کریں، انجان شخص ،کسی نامعلوم شخص یا لڑکی کو اپنا نمبر شیئر نہ کریں، اس سلسلہ میں سائبر تھانہ انچارج پروین کمار کا کہناہے کہ آج کل فیس بک پر بلیک میل کرنے کے معاملہ میں زبردست اضافہ ہورہاہے، آئی پی ایڈریس سے معلوم ہوتاہے کہ دہلی کے کسی کمپیوٹر یا پھر موبائل آئی ڈی تیار کی جارہی ہے، جس سے صاف ہے کہ دہلی میں کوئی ایسا گروہ کام کررہاہے، جو نوجوانوں کو بلیک کررہاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر